انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دھماکہ خیز مواد میں عدم ثبوت کی بنا پر ایم کیو ایم کے کارکن جلیل کو بری کردیا

بدھ 19 ستمبر 2018 19:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دھماکہ خیز مواد میں عدم ثبوت کی بنا پر ایم کیو ایم کے کارکن جلیل کو بری کردیا ہے۔بدھ کو کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے دھماکہ خیز مواد کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔

(جاری ہے)

عدالت عدم ثبوت کی بنا پر ایم کیو ایم کے کارکن جلیل کو بری کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو 2014 میں سعود آباد پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا تھا۔ ملزم کے وکیل عابد زمان ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا تھا کہ میرے موکل کے خلاف جھوٹا مقدمہ بنایا گیا۔ پولیس نے کوئی شواہد پیش نہ کئے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں