حلیم شیخ سندھ کے غصب کئے گئے حقوق کے خلاف بھی آواز بلند کریں‘ایم پی اے سعدیہ جاوید

پی ٹی آئی اپنے سابقہ پانچ سالہ ادوار میں کے پی کے میں ایک بھی سرکاری اسپتال قائم نہیں کرسکی‘ رہنما پیپلزپارٹی

بدھ 19 ستمبر 2018 20:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ سندھ کی سیکریٹری اطلاعات و ممبر صوبائی اسمبلی سندھ سعدیہ جاوید نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ممبر قومی اسمبلی حلیم عادل شیخ کو اگر انسانیت کی اتنی فکر ہے تو وہ اپنی وفاقی حکومت سے سندھ کے غصب کئے گئے حقوق کے خلاف بھی آواز بلند کریں اور 18ویںترمیم کے مطابق صوبوں کو اختیارات فراہم کرنے میں مدد کریں۔

انہوں نے کہا کہ حلیم عادل شیخ تو خود اس شخص کے ساتھ ہے جس نے سرے بازار انسانیت کو رسوا کیا اور مظلوم عوام پر اپنی طاقت کا جوہر دکھایا۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی اپنے سابقہ پانچ سالہ ادوار میں کے پی کے میں ایک بھی سرکاری اسپتال قائم نہیں کرسکی اور کے پی کے سمیت پورے پاکستان سے لوگ علاج ومعالج کے لئے سندھ کا رخ کرتے ہیں جس کا بوجھ آج بھی سندھ حکومت اٹھائے اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دے رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل این جی اوز کے سروے کے مطابق کے پی کے میں ہیلتھ کا حوالے سے 11فیصد میں بھی کام نہیں ہوا جبکہ اسپتالوں کی حالت مزید خراب ہوئی ہے اور سہولیات کا فقدان ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت پی پی پی قائدین تھر سمیت پورے سندھ میں صحت کے حوالے سے تاریخی کام سرانجام دے رہے ہیں اور اس ضمن میں عوام کے لئے مفت سہولیات کے لئے اسپتالوں کا قیام عمل میں آچکا ہے جبکہ دیگر تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نوٹنکی اور ڈرامہ بازی سے زیادہ زمینی حقائق پر یقین رکھتی ہے اور جس کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں