پاک بحریہ اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا آپریشن،3 ٹن حشیش قبضے میں لے لی

بدھ 19 ستمبر 2018 20:25

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) پاک بحریہ اور میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے شمالی بحیرہ عرب میں انسدادِ منشیات کا مشترکہ آپریشن کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق آپریشن کے دوران شمالی بحیرہ عرب میں ایک کشتی سے 3 ٹن حشیش قبضے میں لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک نیوی اورمیری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے شمالی بحیرہ عرب میں مشترکہ آپریشن کرکے کشتی سے تین ٹن حشیش قبضے میں لی گئی ہے۔

پکڑی جانے والی حشیش کی مالیت کئی ملین ڈالرز ہے۔ حشیش کو متعلقہ حکام کے حوالے کردیاگیا ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس طرز کے آپریشنز مستقبل میں سمندر میں غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام کا باعث ہوں گے۔ پاک بحریہ اورمیری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی شمالی بحیرہ عرب میں قانون کی بالادستی کیلئے کرداراداکرتی رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں