واقعہ کربلا تاریخ کا المناک سانحہ اور قربانی کا عظیم باب ہے، مفتی محمدنعیم

عظیم قربانی خاندان ،رشتے تعلق ، جان ،مال دین کیلئے قربان کرنے کا درس دیتی ہے،مہتمم جامعہ بنوریہ عالمیہ

بدھ 19 ستمبر 2018 20:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ واقعہ کربلا تاریخ کا المناک سانحہ اور قربانی کا عظیم باب ہے،نواسہ رسولؐ نے پورے خاندان کو اپنے نانا کے دین کیلئے قربان کردیا، عظیم قربانی خاندان ،رشتے تعلق ، جان ،مال دین کیلئے قربان کرنے کا درس دیتی ہے۔ بدھ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی محمدنعیم نے کہاکہ حضرت حسین ؓنے اس دین کی خاطر مصائب وآلام کو سہ لیا ،اپنے پیاروں کی اپنی آنکھوں کے سامنے قربان کردیا لیکن باطل کے سامنے نہ جھکے، نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ عظیم قربانی خاندان ،رشتے تعلق ، جان ،مال سب کچھ دین کیلئے قربان کرنے کا درس دیتی ہے ، کربلا کے میدان میں نظام شریعت کے تحفظ کیلئے عظیم قربانی پر قیامت تک خراج عقیدت پیش کیاجاتا رہے گا،حضور کے لاڈلے نواسے نے دین کو بچانے کیلئے یزید کی فوج کا مردانہ وار مقابلہ کیا ،یہ عشق خدا کا ایسا نمونہ ہے جس پر عمل سے معاشرے میں عدل اور انصاف،اخوت بھائی چارگی قائم کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آج ہمیں اپنی پسماندہ سوچوں کا خاتمہ کرکے دین اور سنت رسولؐکی اتباع پر توجہ دینا چاہیے ، اہل بیت وصحابہ ؐ کی عظیم قربانیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں ، اپنی ہر خواہش پر دین کو مقدم کریں گے تو امت مسلمہ کی زبو حالی کے دور کا خاتمہ ممکن ہے ، انہوںنے کہاکہ آج برما، شام ، عراق ، افغانستان ، کشمیر ،فلسطین پر ظلم وجبر کی المناک داستانیں واقعہ کربلا کی یاد تازہ کرتی ہیں ِ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں