کراچی،8محرم الحرام کا مرکزی جلوس سخت سکیورٹی میں نشتر پارک سے سادات امروہہ کے زیراہتمام ابوالحسن اسکائوٹس کی قیادت میں برآمد

بدھ 19 ستمبر 2018 21:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2018ء) نواسہ رسول جگر گوشہ بتول حضرت امام حسین ؑکی لازوال قربانیوں اور ان کی شہادت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئی8محرم الحرام کا مرکزی جلوس سخت سکیورٹی میں نشتر پارک سے سادات امروہہ کے زیراہتمام ابوالحسن اسکائوٹس کی قیادت میں برآمد ہوا اپنے مذکورہ راستوں نمائش، ایم اے جناح روڈ، سی بریز، صدر، تبت سینٹر، جامع کلاتھ، بولٹن مارکیٹ سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں پر اختتام پذیر ہوا،اس سے قبل نشتر پارک میں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کمیل مہدی نے فلسفہ شہادت اور کربلا کی عظیم قربانی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ امام حسینؑ اور ان کے خانوادے کی عظیم قربانیوں کے سبب اسلام سربلند ہوا، امت مسلمہ حضرت محمدؐ اور امام حسینؑ کی سیرت پر عمل پیرا ہو کر نجات پا سکتی ہے،جلوس میں ذوالجناح، علم، تعزیہ، شبیہ اور دیگر تبرکات بھی تھے، شرکائ راستے بھر ماتم، نوحہ خوانی کرتے رہے ،مختلف انجمنوں نے طبی کیمپ بھی لگائے تھے،قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے جلوس کے لئے سیکیورٹی کیسخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں ،جلوس کے ہمراہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ بھی موجود تھا،جلوس کی سخت نگرانی اور حفاظت کی جاتی رہی،جلوس کے ہمراہ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موجود تھی،اونچی عمارتوں پر بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار تعینات تھے، ایم اے جناح روڈ اورصدر میں جلوس کی گزر گاہوں سے ملحق سڑکوں کو کنٹینر رکھ کر بند کر دیا گیاہے، شاہراہ کے دونوں جانب دکانوں کے تالوں پر بھی سیل لگادی گئی۔

(جاری ہے)

جو دس محرم کی رات تک بند رہے گی۔ملک بھر میں ا?ٹھویں محرم الحرام کیجلوسوں کے فول پروف انتظامات کے تحت کراچی کے حساس مقامات نمائش، کھادار، انچولی، گلستان جوہر اور کورنگی سمیت دیگر علاقوں میں موبائل فون سروس معطل کردی گئی تھی ۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں