10محرم یوم شہادت امام حسینؓ پر فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کو یقینی بنایاجائے، علماء و مشائخ کا مطالبہ

بدھ 19 ستمبر 2018 23:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2018ء) متحدہ علماء محاذ پاکستان کے تحت پیغام شہادت نواسہٴ رسولؐ سیدنا امام حسینؓ سیمینار میں شریک مختلف مکاتب فکر کے علماء و مشائخ نے مطالبہ کیاہے کہ 10محرم یوم شہادت امام حسینؓ پر فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کو یقینی بنایاجائے۔سیمینارسے خطاب میںمولانا محمد امین انصاری ، مولانا جعفرالحسن تھانوی، علامہ مرزا یوسف حسین، مفتی محمد بخاری،مولانا سلیم اللہ ترکی، مفتی ہارون مطیع اللہ، مولانا عبدالستار توحیدی،علامہ اختر محمدی،علامہ روشن دین الرشیدی، علامہ علی کرارنقوی،علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، علامہ شاہدین اشرفی، علامہ مرتضیٰ خان رحمانی،علامہ سید اظہر حسین نقوی، علامہ شاہ فیروز الدین رحمانی ،محمد شکیل قاسمی ودیگرمقررین نے کہاکہ امام حسینؓ کسی ایک مسلک کے نہیں بلکہ ملت اسلامیہ اور اسلام کے محسن ہیںجنہوں نے میدان کربلا میں اپنے خاندان و رفقاء کی بے مثال وعظیم قربانیاں دے کر دین اسلام کو جلا بخشی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ علماء و ذاکرین اپنی مجالس و تقاریر میں متنازعہ ومنافرت انگیز گفتگو کے بجائے سیدنا امام حسینؓ کی سیرت و کردار اورپیغام شہادت کو بیان کرکے یزیدیت کے خلاف بیداری پیدا کریں۔ شیعہ سنی مل کر امن و وحدت کی فضا برقرار رکھیں تاکہ پیغام حسینیؓ کو زیادہ سے زیادہ عام کیاجاسکے اور یزیدی و استعماری قوتوں کی ناپاک سازشیںناکام ہوسکیں۔ علماء نے کہا کہ خلفائے راشدین، اہل بیت اطہاراور اصحاب رسولؐ سے عقیدت و محبت ایمان کا حصہ ہے۔ ان مقدس برگزیدہ ہستیوں کا تذکرہٴ خیر نہ صرف قرب الٰہی ،شفاعت محمدیؐکا ذریعہ ہے بلکہ اتحاد امت اور امن و یکجہتی کا ضامن ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں