غازی اسکاؤٹس کا اجلاس،

محرم الحرام میں طبّی امدادی کیمپ لگائے جائینگے

جمعرات 20 ستمبر 2018 15:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) غازی اسکاؤٹس کا اجلاس گلشن اقبال میں گروپ اسکاؤٹ لیڈر انجینئر ایاز حیدر کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں بتایا گیا کہ محرم الحرام کے دوران مرکزی مجالس اور جلوسوں کی گزر گاہوں پر طبّی امدادی کیمپ لگائے جائینگے اس سلسلے میں10محرم کو نشتر پارک اور ایم اے جناح روڈ پر مرکزی طبّی امدادی کیمپ لگے گا جس میں ماہر ڈاکٹر اور نرسنگ کا عملہ موجود ہوگا جو عزاداران امام حسین کو طبّی امداد فراہم کرنے کے علاوہ شرکا جلوس کی رہنمائی بھی کرے گا اس سلسلے میں تمام تر انتظامات مکمّل کر لئے گئے ہیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں