وزیر اعظم بنگلہ دیش میں محصُور پاکستانیوں کی وطن واپسی کا اعلان کریں،بریگیڈیئر (ر) صلاح اُلدین

محصورین کو 1971ء کی جنگ میں پاک فوج کا ساتھ دینے کی سزا کب تک دی جائے گی، حیدر علی حیدرودیگرکاتحریکِ محصورین کے مرکزی عہدیداروں کے ہنگامی اجلاس سے خطاب

جمعرات 20 ستمبر 2018 16:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) تحریکِ محصورین مشرقی پاکستان کے چیئرمین بریگیڈیئر (ر) صلاح اُلدین نے تنظیم کے مرکزی عہدیداروں کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان سے جس طرح پوری قوم کو بہتری کی اُمیدہے اِسی طرح بنگلہ دیش میں محصُور تین لاکھ محبِ وطن پاکستانیوں کو بھی اُمید ہوچلی ہے کہ وزیر اعظم کے دل میں ان کیلئے کوئی ہمدردی ضروری پیدا ہوگی جنھوں نے 1971ء کی جنگ میں پاکستان پر اپنا سب کچھ قربان کردی اور سقوط ڈھاکہ کے بعد 48سال سے وہ بنگلہ دیشی کیمپوں میں اذیت ناک زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

انھوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں محصور پاکستانیوں کا پاکستان پر حق ہے انھوں نے 48سال گزرجانے کے باوجود بنگلہ دیش کو تسلیم نہیں کیا اور آج بھی ان کے کیمپوں پر پاکستانی پرچم لہرا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ مرحوم مشرقی پاکستان سے آنے والے ہزاروں بہاریوں کے بلاک قومی شناختی کارڈ کو بحال کیا جائے اور نئے کارڈ کے اجراء میں رکاوٹوں کو بلا تاخیر دور کیا جائے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تحریکِ محصورین مشرقی پاکستان کی وائس چیئرمین پرسن بلقیس اسلام نے کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے افغانوں اور بنگالیوں کو شناختی دستاویز دینے کا اعلان میں بہاریوں کا ذکر نہ ہونے سے پوری برادری میں مایوسی پھیلی اور محبِ وطن بہاریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ وزیر اعظم ہاؤس سے جب تک اس کی وضاحت نہیں ہوتی کہ اس اعلان میں بہاری بھی شامل ہیں بہاریوں کی تشویش ختم نہیں ہوگی۔

تحریکِ محصورین مشرقی پاکستان کے جنرل سکریٹری حیدر علی حیدر نے کہا کہ بہاری کل بھی پاکستانی تھے آج بھی پاکستانی ہیں انہیں 1971ء کی جنگ میں پاک کا ساتھ دینے کی سزا کب تک دی جائے گی تو گزر گئے۔ انھوں نے کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ حکومت ، اعلیٰ عدلیہ اور فوج ایک پیج پر ہیں اگر اعلیٰ عدلیہ اور آرمی چیف اس جانب تھوڑی سی توجہ دیدیں تو محبِ وطن بہاریوں کی منتقلی کا مسئلہ موجودہ دورِ حکومت میں حل ہوجائے گا۔ نسیم انجم نے کہا کہ مشرقی پاکستان کے شہداء اور غازیوں کی اولادوں کو قومی شناختی کارڈ جاری نہ کرنا ان کی حُب الوطنی کی توہین ہے۔ را جا نثار احمد نے کہا کہ بہاریوں کے قومی شناختی کارد کے اجراء میں تاخیر ناقابلِ برداشت ہے۔ عمارہ ملک نے کہا کہ :۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں