ْبلدیہ کورنگی کے تحت یوم عاشور پرمساجد و امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس پر مثالی انتظام

شاہ فیصل ،ملیر ماڈل ،کورنگی اور لانڈھی زونز میں ماتمی و تازیہ جلوسوں کے روٹس پراستقبالیہ،سبیل اور میڈیکل کیمپ قائم

جمعرات 20 ستمبر 2018 16:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی نے شاہ فیصل ،ملیر ماڈل ،کورنگی اور لانڈھی زونز میں مساجد و امام بارگاہوں ،جلوسوں کے روٹس پر بلدیاتی انتظامات مکمل ،ماتمی و تازیہ جلوسوں کے روٹس پر استقبالیہ ،سبیل اور میڈیکل کیمپ قائم کردیئے گئے ۔چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا اور وائس چیئر مین سید احمر علی کا یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین ،وارڈز کونسلرز اور بلدیاتی افسران کے ہمراہ شاہ فیصل ،ملیر ماڈل کالونی ،کورنگی اور لانڈھی زونز کا تفصیلی دورہ کرکے بلدیہ کورنگی کے تحت یوم عاشور کے حوالے سے انتظامات کا معائنہ کیا اس موقع پر انہوںنے منتظمین اور عوامی وفود سے ملاقات کی اور اُن سے علاقائی سطح پر بلدیاتی انتظامات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے خدمات کی انجام دہی میں تعاون پر منتظمین اور تمام مکاتب فکر کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے کہاکہ یوم عاشور پر عوام کو ہر ممکن بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا ئیں گے۔

(جاری ہے)

ماتمی و تازیہ جلوسوں کے روٹس پر بلدیاتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور انشا اللہ باہمی مشاورت و تعاون کے ساتھ یوم عاشور پر اتحاد و بھائی چارگی اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی کو فروغ دیا جائیگا چیئر مین سید نیئر رضا نے کہا کہ یوم عاشور پر عوامی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے بلدیہ کورنگی نے ماتمی و تازیہ جلوسوں کے روٹس پر عوامی معلومات کے لئے استقبالیہ ،سبیل اور ماتمی عزاداروں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے لئے میڈیکل ایڈ کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں ۔

چیئر مین سید نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ وہ یوم عاشور پر عوام کو بلدیاتی سہولیات کی بروقت فراہمی کے لئے عملے کو الرٹ رکھیں اور جہاں ضرورت ہو وہاں فوری اقدامات کرکے مسائل کو حل اور شکایات کا ازالہ ممکن بنا یا جائے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں