کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کا زبیر احمد چنہ سے اظہار تشکر

جمعرات 20 ستمبر 2018 18:31

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان نے ضلع کورنگی کے سابق ڈپٹی کمشنر اور میٹرو بس پروجیکٹ کے جنرل منیجر زبیر احمد چنہ کا آرام باغ باسکٹ بال کورٹ کراچی پر کھلاڑیوں کے ڈریسنگ روم کے لئے خوبصورت ماربل کی بینچز نصب کرانے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ باسکٹ بال کھلاڑیوں کو ایک آرام دہ سہولت فراہم کردی گئی ہے جس پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے تمام آفیشلز زبیر احمد چنہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسے کھیل اور کھلاڑیوں سے محبت کا ثبوت قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ غلام محمد خان کی درخواست پر کورنگی نمبر 5 میں فٹ بال اسٹیڈیم کی تعمیر کو یقینی بنانے کے ساتھ ایک عظیم الشان اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کرنے کا اعزاز بھی زبیر احمد چنہ کو حاصل ہے۔ کورنگی کے نوجوان اور کھلاڑی زبیر احمد چنہ کی بحیثیت ڈپٹی کمشنر ضلع میں کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے کاوشوں کو سراہتے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں