سیدناحسین ؓ کی سیرت وکردارامت مسلمہ کے لئے مشعل راہ ہے،مفتی حمادمدنی

صحابہ کرام کی تعلیمات کو اپنانے کی اشد ضرورت ہے، سرجانی میں فلسفہء شہادت کانفرنس سے خطاب

جمعرات 20 ستمبر 2018 18:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) جمعیت علمائے اسلام س سندھ کے ناظم مفتی محمدحماداللہ مدنی نے کہاہے کہ سیدنا حسینؓ کی حیات مبارکہ تاریخ اسلام کا روشن باب ہے، نواسہٴ رسول کی سیرت و کردار سے امت مسلمہ کے قلوب قیامت تک منور ہوتے رہیں گے، شہدأ کربلا کی قربانی تمام عالم انسانیت کو صبر و تحمل کا درس دیتی ہے۔یہ باتیںانہوں نے سرجانی میں فلسفہء شہادت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیدنا حسینؓ کی عظیم قربانی سے ہمیں امن و سلامتی اور صبر و تحمل کا درس ملتا ہے۔ تمام صحابہ کرام کا ایک ایک عمل اسلام کے پیغام امن کی ترویج کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ حضرت حسینؓ نے بھی اپنی فقید المثال قربانی سے اسلام کے پیغام امن کو زندہ کر دیا سیدناحسین ؓ اور ان کے رفقاء کی بے مثال و لازوال قربانی کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

مفتی محمدحماداللہ مدنی نے کہا کہ آج ہمیں بھی صحابہ کرام کی تعلیمات کو اپنانے کی اشد ضرورت ہے، معاشرے کی اصلاح اور ترقی کی راہوں پر گامزن ہونے کیلئے ہمیں تعلیمات صحابہ کا دامن مضبوطی سے پکڑنا ہو گا،صحابہ کرام کی عملی زندگی کو نمونہ بنا کر اور ان کی تعلیمات کو اپنا کر ہی پوری دنیا کو سنگین مسائل سے نجات دلائی جا سکتی ہے اوردنیاکو سلامتی کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ سیدناحسین ؓ کی سیرت وکردارامت مسلمہ کے لئے مشعل راہ ہے،جو ان پر عمل کرے گاوہ فلاح پاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں