واٹر بورڈ میں آئندہ کوئی یونین حکومتی سرپرستی میں اقتدار میں نہیں آسکتی،یونائٹیڈ ورکرز یونین

اقتدار میں آنے والے کے لیے ملازمین کے دلوں کو جیتنا پڑے گا،کارکردگی دکھانے والے یونین ہی اقتدار میں آئے گی، جوزف صنم

جمعرات 20 ستمبر 2018 19:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ یونائٹیڈ ورکرز یونین کے چیئرمین جوزف صنم ،صدر پنھل خان مگسی ،جنرل سیکریٹری اکرام خان ،میڈیا انچارج اشرف اعوان ،سیکریٹری اطلاعات ممتاز مگسی ،ناظم خان ،چن زیب اور ولی محمد بلوچ نے کہا ہے کہ واٹر بورڈ کا محنت کش انتہائی باشعور اور سیاسی سوجھ بوجھ کا مالک ہے ۔

ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر آئندہ کسی سیاسی سرپرستی میں آنے والے یونین کو اقتدار میں نہیں لائیں گے جنکی بھاگ ڈور ادارے سے باہر کے لوگوں کے ہاتھ میں ہو ۔اقتدار میں آنے کے لیے ملازمین کو دلوں کو جیتنا پڑے گا ۔کارکردگی دکھانے والی یونین ہی آئندہ اقتدار میں آئے گی ۔یونائیٹڈ ورکرز یونین واحد یونین ہے جوکہ ادارے کے قیام سے لیکر ابھی تک بغیر کسی سیاسی سرپرستی کے میدان عمل میں سرگرم ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسری جانب ملک کی تمام چھوٹی بڑی سیاسی جماعتوں پیپلز پارٹی ،متحدہ قومی موئومنٹ ،جماعت اسلامی ،پی ایس پی ،پی ٹی آئی ،شہید بھٹو گروپ ،مسلم لیگ (نواز) ،مسلم لیگ قائداعظم،مہاجر قومی موئومنٹ سمیت دیگر سیاسی گروپ بھی سرگرم ہیں ایک یونین تو 6سیاسی جماعتوں کی حمایت یافتہ ہے لیلن انشاء اللهاس بار واٹر بورڈ کا محنت کش اپنے شعور اور ضمیر کے مطابق ووٹ کا استعمال کرے گا اور حقیقی نمائندوں کو اقتدار ملے گا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں