کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی ہوگئے

جمعرات 20 ستمبر 2018 19:18

کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی ہوگئے
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی، بنارس اور بلال کالونی میں فائرنگ کے واقعات پیش آئے جس کے باعث ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق لانڈھی یونس چورنگی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوا، زخمی کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کراچی میں اورنگی ٹائون جانے والے بنارس پل کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مقتول کی لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔بعد ازاں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بنارس پل کے قریب نوجوان کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار بھی کرلیا۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم کا چند روز قبل نواب نامی نوجوان سیجھگڑا ہوا تھا، ملزم نے کچھ دیر قبل نواب کو گھر بلاکر فائرنگ کا نشانہ بنایا۔علاوہ ازیں پولیس کے مطابق بلال کالونی مدیحہ ہائٹس کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں