ٹڈاپ امبیانٹے فرینکفرٹ کیلئے کمپنیوں کو سبسڈی فراہم کرے گی

نمائش کا آغاز 8 فروری2019 ء کو ہوگا، درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ4 اکتوبر مقرر

جمعرات 20 ستمبر 2018 19:21

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(ٹڈاپ)امبیانٹے فرینکفرٹ 2019 کیلئے کمپنیوں کو سبسڈی فراہم کریگا،کنزیومر گڈز کی کامیاب ترین نمائش 8 فروری 2019 ء کو فرینکفرٹ میں دنیا بھر کے نمائش کنندگان اور تجارتی خریداروں کیلئے اپنے دروازے کھولے گی، 2018ء کے ایڈیشن میں4,441 نمائش کنندگان نے 89 ممالک سے جبکہ 134,600 تجارتی خریداروں نے 168 ممالک سے اس نمائش میں شرکت کی، امبیانٹے 2018 ء میں11 کمپنیوں نے پاکستان سے شرکت کی جس میں ٹڈاپ کے بینر تلے بھی کمپنیاں شریک تھیں، شرکت کرنے والی کمپنیوں میں انایا سالٹ، سی سی فیکٹریز، سول میٹلز، فاطمہ انٹرپرائزز، ثنا ٹریڈرز، ریکس سیرامکس، مرحبا انٹر پرائزز اور دیگر شامل تھیں، پاکستانی نمائش کنندگان نے انٹیریر ڈیکوریشن، ہینڈی کرافٹ، کچن ایسیسریز اور دیگر کنزیومر پروڈکٹس نمائش کیلئے پیش کیں۔

(جاری ہے)

امبیانٹے 2019 ء جدید مصنوعات کی وسیع رینج پیش کرے گی جس میں ٹیبل، کچن اور ہائوس وئیر، گفٹس اور ڈیکوریٹو آرٹیکلز اور انٹیرئر ڈیزائن کانسپٹ اور فرنشنگ ایسیسریز شامل ہیں۔ ٹڈاپ اس بار پھر سے اس نمائش میں شرکت کے خواہاں افراد کو سبسڈی فراہم کریگا،سبسڈی کے بعد اسٹال کی قیمت صرف340,000 ہوگی جبکہ سبسڈی کے بغیر یہ اسٹال تقریبا 857455 روپے ہے۔ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 4 اکتوبر ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں