نوازشریف کی رہائی جمہوریت کی کامیابیوں کا آغاز ہے ،مسلم لیگ(ن) کراچی

ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد نواز شریف کیخلاف سازشوں کو بے نقاب کرنے کا موسم آگیا،غیر مقبول لیڈرشپ مسلط کرنیوالے بہت جلد احتساب کے کٹہرے میں کھڑے نظر آئیں گے،ریلی سے خطاب

جمعرات 20 ستمبر 2018 20:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن کے سابق صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نو تشکیل کردہ ایڈوئزری کمیٹی کے رکن نے عدالت عالیہ کے فیصلے کی روشنی میں میاں محمد نواز شریف، مریم نواز اور محمد صفدر کی رہائی کو عوام اور جمہوریت کی کامیابیوں کا آغاز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت عالیہ کے فیصلے کے بعدمیاں نواز شریف کے خلاف سازشوں کو بے نقاب کرنے کا موسم آگیا ہی․ غیر مقبول لیڈرشپ مسلط کرنے والے بہت جلد احتساب کے کٹہرے میں کھڑے نظر آئیں گی․ جھوٹے اقدامات اور الزامات کا انجام بھیانک موت ہوتی ہی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن کے سابقہ عہدیداروں کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد کی رہائی کی خوشی میں بہت بڑی ریلی کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت ڈویژنل صدر علی اکبر گجر اور جنرل سیکریٹری ناصرالدین محمود نے کی؛ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں اور رہنمائوں کی ریلی کئی گھنٹوں کراچی کی معروف شاہراہ فیصل سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی جہاں علی اکبر گجر کی طرف سے کارکنوں اور صحافیوں کو مٹھائی کھلائی گئی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ریلی کے اختتام پر علی اکبر گجر نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے خلاف سوچی سمجھی سازش ترتیب دی گئی جس کا اصل نشانہ میاں محمد نواز شریف کی حکومت کو ختم کر کے پاکستانی قوم کی طرف سے مسترد کئے گئے ٹولے کو مسلط کرنا تھا․نا اہل حکومت کی ایک مہینے کی کارکردگی نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مخالف قوتوں کو مایوس کردیا ہے ․ میاں محمدنواز شریف کی رہائی پارتی کارکنوں کے لئے خوشی کا موقع ہے اب پاکستان مسلم لیگ(ن) دنیا کو بتائے گی کہ جمہوریت کی حفاظت کیسے کی جاتی ہے اور عوام کی دل کیسے جیتے جاتے ہیں․ ڈویژنل جنرل سیکریٹری ناصرالدین محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کسی ڈھیل یا ڈیل پر یقین نہیں رکھتی۔

(جاری ہے)

ہم نے جیل جانے کا فیصلہ عدالتی احکامات کی روشنی میں کیا ڈیل کرنی ہوتی تو میاں محمد نواز شریف اپنی صاحبزادی سمیت جیل جانے کا فیصلہ نہ کرتی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکن میاں محمد نواز شریف کی قیادت میںنئے جمہوری سفر کے لئے تیار ہوجائیں جس کی منزل قائد اعظم محمد جناح کا پاکستان ہوگا۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں