حضرت علی اکبرکی شہادت کی مناسبت سے نویں محرم الحرام کا جلوس حسینیہ ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیر

جمعرات 20 ستمبر 2018 22:06

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ کے جوان فرزند حضرت علی اکبرؓ کی شہادت کی مناسبت سے کراچی میں نویں محرم الحرام کا جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیر ہو گیا۔ جلوس سے قبل صبح 11 بجے نشتر پارک میں مجلس عزا برپا ہوئی جس سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کیا۔

جلوس کی قیادت پاک حیدری اسکاٹس نے کی۔ جلوس میں شریک عزادار، ماتمی انجمنوں نے نواسہ رسول کی شہادت پر نوحہ خوانی، ماتم داری اور زنجیر زنی کی۔ سندھ حکومت کی جانب سے جلوس کی حفاظت کے لئے انتہائی سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے۔ مو ٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی اور موبائل فون سروس بند رہی۔

(جاری ہے)

جلوس کی گذرگاہ میں تمام گلیوں کو کنٹینرز اور رکاوٹیں لگا کر بند اور ایم اے جناح روڈ کی تمام دکانوں کو سیل کیا گیا۔

آئی ایس او کی جانب سے جلوس کے شرکاء کے لئے ا یم اے جناح روڈ پر نماز ظہرین کا اہتمام کیا گیا جہاں شرکاء نے نماز ادا کی۔ بعد ازاں مرکزی جلوس اپنے مقررہ روایتی راستوں ایم اے جناح روڈ، صدر ایمپریس مارکیٹ، ریگل چوک، تبت سینٹر، جامعہ کلاتھ، لائٹ ہائوس، ڈینسو ہال اور بولٹن مارکیٹ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیر ہوا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں