گلبرگ پولیس نے جرائم پیشہ و منشیات فروشوں کے گرد گھیراتنگ کردیا، 3ملزمان گرفتار

اسلحہ، منشیات، مسروقہ موٹر سائیکل و دیگر قیمتی سامان برآمد

جمعرات 20 ستمبر 2018 22:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) گلبرگ پولیس نے جرائم پیشہ و منشیات فروشوں کے گرد گھیراتنگ کردیا 3ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ، منشیات، مسروقہ موٹر سائیکل و دیگر قیمتی سامان برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او گلبرگ سید راشد کی سربراہی میں 3 رکنی گینگ پر مشتمل ملزمان کو گرفتار کرلیا ، ملزمان چوری ڈکیتی جیسی سنگین جرئم کی وارداتوں کیساتھ ساتھ منشیات فروشی میں بھی ملوث ہیں اور پولیس کو مختلف مقدمات میں انتہائی مطلوب تھے گرفتار ملزمان میں افضال احمد ولد اقبال، امیر بیگ عرف عمران ولد حبیب بیگ،اور وارث ولد سعید شامل ہیں ملزمان کے قبضے سے 3 ٹی ٹی پستولبمعہ لوڈ میگزین ، 2110 گرام اعلی کواللٹی کی چرس ، مسوقہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ، ایس ایچ او گلبرگ سید راشد علی کا کہنا ہے کہ شر پسند عناصروں کو کسی صورت امن تباہ نہیں کرنے دینگے خواہ وہ کتنے ہی با اثر کیوں نہ ہوں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں