نواسہ رسولؐ نے اسلام کی سربلندی، حق وصداقت کی عظیم مثال قائم کی ہے ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

فحاشی بے حیائی پھیلا کر یہود ونصاریٰ مسلمانوں کی غیر ت اور محمد مصطفی ؐ کی محبت کو ختم کرنے کے درپے ہیں ،ثروت اعجاز قادری

ہفتہ 22 ستمبر 2018 13:29

نواسہ رسولؐ نے اسلام کی سربلندی، حق وصداقت کی عظیم مثال قائم کی ہے ،سربراہ پاکستان سنی تحریک
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سیدنا امام حسین کی قربانیوں کا ثمرہے کہ دین محمد ی تیزی سے پھیل رہا اور آسمان کی بلندیوں کو چھو رہا ہے نواسہ رسول ؐ نے اسلام کی سربلندی، حق وصداقت کی عظیم مثال قائم کی ہے ،اسلام کی راہ میں اپنا سر کٹوا کر ایثار وقربانی شجاعت وشہادت کی لازوال تاریخ رقم کی ہے ،دین محمدیؐ کے تحفظ کیلئے جان ومال اور اولاد کی قربان کردینا ہی حسینی فکر ہے ،یہود ونصاریٰ اسلام دشمن پالیسیوں پر گامزن ہیں وہ مسلمانوں کو کمزور کرنے کیلئے شام ،یمن ،لیبیا اور ترکی کو نشانہ بنانے کی سازشوں میں مصروف ہیں ،حسینی فکر سلامتی، امان اور عوام کو تحفظ دیتی ہے ،مسلمانوں کی نسل کشی کرنیوالے یزیدی نظریہ پر گامزن ہیں ،اسلام کے دشمنوں سے فکر حسینی سے نمٹا اور شکست دی جاسکتی ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم عاشورہ کے موقع پر اپنے بیان میں کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ حسینی فکر امن وسلامتی اور عوام کو ان کے حقوق مہیا کرتی ہے ،اسلام اورامن وامان کے دشمن دہشتگرد اور یزیدی سوچ کے حامی ہیں ،ہر دور میں یزیدیت کے خلاف حسینیوں نے سر اٹھایا ہے ۔

(جاری ہے)

ناموس رسالت ؐکے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،یزیدفاسق وفاجرتھا جس نے اسلام کے نظریہ کیخلاف ماں ،بہن سے نکا ح جائز قرار دیا ، انہوں نے کہا کہ فحاشی بے حیائی پھیلا کر یہود ونصاریٰ مسلمانوں سے غیر ت اور محمد مصطفی ؐکی محبت کو ختم کرنے کے درپے ہیں ،حسینی فکر یہود ونصاریٰ کی اسلام دشمن پالیسیوں کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے ،انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی بڑھتی ہوئی نسل کشی ومظالم پر خاموش نہیں رہا جاسکتا ،ظالم وجابر مسلمانوں کا قتل عام کرنیوالوں کے خلاف خاموش نہیں رہ سکتے ،شام ،یمن ،لیبیا ،عراق ،افغانستان اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کو روکنے کیلئے اسلامی ممالک یکجا ہوکر آواز بلند کریں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں