ماحولیاتی آلودگی سندھ میں جلدی امراض خطرناک حد تک بڑھنے لگے

گزشتہ 7ماہ کے دوران 4لاکھ سے زائد مریضوں کا معائنہ ،23ہزار سے زائد کے ٹیسٹ کیے گئے فنگس کے 2لاکھ 9ہزار740، متعدد خارش کے ایک لاکھ 10ہزار 880مریضوں کا علاج کیا گیا

ہفتہ 22 ستمبر 2018 15:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) صوبے میں جلدی امراض میں اضافہ ہوگیا گزشتہ7 ماہ کے دوران صرف ادارہ برائے جلدی امراض سندھ( انسٹیٹیوٹ آف اسکن ڈیزیز سندھ) میں 4لاکھ72 ہزار830 مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔ جلدی امراض کے 16 ہزار 165 آپریشن کئے گئے جبکہ بیماریوں کی تشخیص کی23ہزار882 ٹیسٹ کئے گئے ۔

(جاری ہے)

ادارہ سے حاصل کردہ اعدادشمار کے مطابق گزشتہ7ماہ کے دوران سب سے زیادہ فنگس کے کیسز رپورٹ ہوئے جن کی تعداد2لاکھ9ہزار740 رہی۔

دوسرے نمبر پر متعدی خارش کا مرض رہا جس سے متاثرہ ایک لاکھ10ہزار 880 مریضوں کا علاج کیا گیا۔ اس کے علاوہ چہرے کے کیل مہاسوں کے 48 ہزار790 ایگزیما کی25ہزار328 بیکٹیریل انفیکشن کی22ہزار75 وائرل انفیکشن کی20ہزار298 گرمی دانوں کی4ہزار718 سورائسز کی4ہزار95 لائیکن پلانس کے 4 ہزار 29 بال خورہ کی3 ہزار935 برص کے 3 ہزار 246 چھائیوں کی813 جبکہ دیگر جلدی امراض کی4 ہزار883 مریضوں کا علاج کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں