حسینؓ ابن علیؓ جوانان جنت کے سردار اور رسولؐ اکرم کے پھول ہیں،شہنشاہ نقوی

ہفتہ 22 ستمبر 2018 16:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) نشتر پارک میں منعقدہ عاشورہ محرم کی مرکزی مجلس سے خطاب کے دوران مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ حسینؓ ابن علیؓ اور امام حسنؓ جوانان جنت کے سردار اور رسول اکرمؐ کے دوپھول ہیں،ان کا احترام،محبت اور مقدس پیغام باعث بخشش ،نجات اور کامیابی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کربلاء اور جگر گوشہ رسولؐ کا پیغام دنیا بھر میں مسلمانوں اور انسانیت کیلئے رہنماء اصول فراہم کررہا ہے اور ہمیں بھی صداقت کے علم کو سربلند رکھنا ہوگا ،کیونکہ ان مقدس اور اہم ہستیوں نے عظیم قربانی دیکر دین اسلام کو زندہ و جاوید کیا لہٰذا اسوة شبیری کو مشعل راہ بناتے ہوئے ہمیں بھی اسلام کے استحکام ،دین کی سربلندی اور فلاح انسانیت کیلئے کام کرنے کی اشد ضرورت ہے جس کیلئے ہمارے پاس اسلام کے رہنماء اصول موجود ہیں انہی کو مشعل راہ بنا کر ہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں اور دنیا بھر میں اسلام کا نام سربلند ہوسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں