شاہ کالونی میں پانی کی عدم دستیابی نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کردیا

واٹر بورڈحکام کو متعد د رمرتبہ درخواست دینے کے باوجود بھی مسئلے پر توجہ نہیں دی جارہی ہے،اہل علاقہ

ہفتہ 22 ستمبر 2018 18:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) کراچی کے علاقے شیر شاہ کالونی میں پانی کی عدم دستیابی نے شہریوں کو اذیت میںمبتلا کردیا ہے ۔واٹر بورڈحکام کو متعد د رمرتبہ درخواست دینے کے باوجود بھی مسئلے پر توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یونین کمیٹی شیر شاہ میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے علاقے کے عوام شدید پریشان اور مشتعل ہیں ۔علاقے میں اگر پانی بھی آتا ہے تو صرف 15سے 20منٹ کے لیے آتا ہے ۔اہل علاقہ کے مطابق ہم نے واٹرکمیشن میں بھی درخواست دائر کی ہے جبکہ ایم ڈی واٹربورڈ کو بھی متعدد مرتبہ تحریری درخواست دے کر مسئلہ حل کرانے کی درخواست کی ہے تاہم واٹربورڈ کی جانب سے کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں