بلدیہ شرقی کی جانب سے محرم الحرام بالخصوص عاشورہ محرم کے سلسلے میں مثالی انتظامات

مرکزی جلوس کی آمد سے ضلع شرقی کی حدود سے روانگی تک سہولیات کی فراہمی، استقبالیہ وطبی کیمپ پر عزاداران کو سہولیات پہنچائی جاتی رہیں

ہفتہ 22 ستمبر 2018 21:15

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) بلدیہ شرقی کی جانب سے محرم الحرام بالخصوص عاشورہ محرم پر بہترین بلدیاتی انتظامات کرنے پر چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور کو اہل تشیع جلوس ومجالس انتظامیہ سمیت دیگر اہل تشیع تنظیموں نے زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے،بلدیاتی خدمات کے حوالے سے چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور کو دائرہ اختیار میں نہ ہونے کے باوجود سیوریج کے مسائل حل کروانے پر خاص طور پر سراہا گیا علاوہ ازیں یوم عاشورہ محرم کا مرکزی جلوس جو کہ پاکستان کے بڑے جلوسوں میں سے ایک ہوتا ہے،نشترپارک سے برآمد ہوا جس میں چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور و معززین نے شریک ہو کر جلوس کو آگے کی جانب روانہ کیا، چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور اور معززین شہر اسوقت تک موجود رہے جب تک جلوس ضلع شرقی میں موجود رہا بلدیہ شرقی کی جانب سے عزاداران حسین کی رہنمائی اور طبی امداد کیلئے نمائش چورنگی پر بلدیہ شرقی کی جانب سے کیمپ لگایاّگیا جہاں عزاداروں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ نذرونیاز و شربت کی تقسیم کا عمل بھی جاری رہا، بلدیہ شرقی کی جانب سے بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کیلئے متعلقہ عملے کو متحرک رکھا گیا تاکہ کسی بھی بلدیاتی خدمت کو بروقت فراہم کیا جاسکے اس موقع پر چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا کہ حضرت امام حسین کی شہادت، اسلام کی سر بلندی ہے سر کٹا دیا مگر باطل کے سامنے جھکنے نہیں دیا، حق وباطل کے درمیان یہ فرق ہے رہتی دنیا تک مشعل راہ کے طور پر استعمال کیا جاتا رہے گا انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام میں جب بھی بلدیاتی خدمات دیتے ہیں اس میں دینی فریضہ شامل ہوتا ہے انہوں نے اہل تشیع تنظیموں سمیت دیگر منتظمین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے بلدیاتی خدمات پر اطمینان کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ چاہے کوء موقع کیوں نہ ہو بلدیہ شرقی خدمات کی فراہمی میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرتی دکھائی دے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں