کراچی:9اور 10محرم الحرام کو واٹربورڈ کے تمام پمپنگ اسٹیشن ،ہائیڈرنٹس ،اور کمپلینٹ سینٹر ز بلاکسی وقفہ کے کام کرتے رہے

شہر سمیت ماتمی جلوسوں ،عزاداران کی مجالس ،امام بارگاہوں،مساجد اور سبیلوںکو پانی کی وافر مقدار میں فراہمی جاری رہی

ہفتہ 22 ستمبر 2018 21:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2018ء) 9اور 10محرم الحرام کو واٹربورڈ کے تمام پمپنگ اسٹیشن ،ہائیڈرنٹس ،اور کمپلینٹ سینٹر ز بلاکسی وقفہ کے کام کرتے رہے،شہر سمیت ماتمی جلوسوں ،عزاداران کی مجالس ،امام بارگاہوں،مساجد اور سبیلوںکو پانی کی وافر مقدار میں فراہمی جاری رہی ،جلوسوں کی گزرگاہوںامام بارگاہوں و مساجد کے اطراف نکاسی آب کے خصوصی اقدامات کے باعث ان مقامات پر سیوریج اووفلوکی کوئی شکایات موصول نہیں ہوئی،جبکہ شہر کے دیگر علاقوں سے واٹربورڈ کے شکایات مرکز پر موصول ہونے والی فراہمی ونکاسی آب سے متعلق 93شکایات نمٹادی گئیں ،ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ ایام تعطیلات میںمعمول کے مطابق اپنے دفتر میںموجود اور شہر کو فراہمی و نکاسی آب کا جائزہ لیتے رہے شہر کے مختلف علاقوںکا دورہ کرکے مختلف مقامات پر تعینات واٹربورڈافسران اورعملے کو ضروری ہدایات بھی دیں،مختلف عزاداری تنظیموں،ماتمی مجالس او رسبیلوں کی انتظامیہ نے محرم کے موقع پر فراہمی ونکاسی آب کے بہترین انتظامات پر ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ سے اظہار تشکر کیا ہے ،تفصیلات کے مطابق واٹربورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر خالد محمود شیخ نے عشرہ محرم کے دوران واٹربورڈ کے عملے کی جانب سے شہر خصوصاً ماتمی جلوسوں ،عزاداران کی مجالس ،امام بارگاہوں،مساجد اور سبیلوںکو پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کی بہتر فراہمی پر انہیں شاباش دی ہے انہوں نے کہا کہ واٹربورڈ کے ملازمین نے عشرہ محرم کے دوران جس تندہی اور محنت کے ساتھ کام کیا ہے وہ لائق تحسین ہے ،ایم ڈی واٹربورڈ نے ان خیالات کا اظہا شہر خصوصاً امام بارگاہوں ،مجالس کے مقامات اور جلوس کی گزرگاہوں کے دورے کے دوران واٹربورڈ افسران او راس موقع پر جمع ہونے والے شہریوں سے ملاقات کے دوران کیا ،ان کے ساتھ چیف انجینئر غلام قادر عباس ،سپرنٹندنگ انجینئر روشن دین ، سکندرزرداری ، غلام محمد حب ، آفتاب چانڈیو، اسلم اعوان ،واجد اقبال اور دیگر بھی موجود تھے ،خالدمحمود شیخ نے اعلیٰ افسران کے ساتھ نارتھ ناظم آباد ،سرجانی ،نارتھ کراچی، امام بارگاہ باب العلم ،لانڈھی ،کورنگی ، شہر خصوصاً امام بارگاہوں امام بارگاہ باب العلم ،شاہ نجف ، حسینہ سجادیہ ،مجالس کے مقامات اور جلوس کی گزرگاہوں نشتر پارک سے برآمد ہونے والے جلوس کے شرکاء اور سبیلوں کو پانی کی فراہمی کیلئے واٹربورڈ کے ہائیڈرنٹس وٹینکرز سیل کے خصوصی انتظامات کا جائزہ لیا ،ایم ڈی واٹربورڈ کے کمپلینٹ سینٹر بھی گئے اور شہریوں کی جانب سے کی جانیوالی ٹیلی فون کالز پر ان کی شکایات بھی سنیں ،9اور 10محرم کو شہر کے مختلف علاقوں سے پانی و سیوریج کی کل 93شکایات موصول ہوئیں جس میں سے فوری نوعیت کی 85شکایات کا ازالہ کردیا گیا،ہائیڈرنٹس اینڈٹینکرز سیل کی جانب ماتمی جلوسوں ،عزاداران کی مجالس ،امام بارگاہوں،مساجد اور سبیلوںکو ٹینکروںکے زریعے پانی کی فراہمی جاری رہی جبکہ شہر کے مختلف مقامات پرتعینات جیٹنگ ،راڈنگ ،سیورکلینگ او ر وینچنگ مشینوں اور افرادی قوت نے شہر میں اوورفلو کی شکایات پیدا نہیں ہونے دی، مختلف عزاداری تنظیموں،ماتمی مجالس او رسبیلوں کی انتظامیہ نے محرم کے موقع پر فراہمی ونکاسی آب کے بہترین انتظامات پر ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ سے اظہار تشکر کیا ہے،انہوںنے کہا کہ واٹربورڈ کے مثالی اقدامات کے باعث شہر میںفراہمی وانکاسی آب کی صورتحال اطمینان بخش اور دیگر اداروں کیلئے قابل تقلید رہی ۔

#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں