جامعہ کراچی میں ڈی این اے اور فرانزک لیب کے قیام کا فیصلہ

صوبائی محکمہ صحت نے کراچی میں ڈی این اے اور فرانزک لیب بنانے کے لیے جامعہ کراچی کے شعبہ آئی سی سی بی ایس سے اشتراک کرلیا

ہفتہ 22 ستمبر 2018 22:20

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) محکمہ صحت سندھ نے جامعہ کراچی کے شعبہ آئی سی سی بی ایس کے ساتھ ڈی این اے اور فرانزک لیب قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔صوبائی محکمہ صحت نے کراچی میں ڈی این اے اور فرانزک لیب بنانے کے لیے جامعہ کراچی کے شعبہ آئی سی سی بی ایس سے اشتراک کیا ہے۔جامعہ کراچی کے شعبہ آئی سی سی بی ایس میں لڑکیوں کے ہاسٹل کے سنگ بنیاد کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں ڈی این اے اور فرانزک لیب کے لیے مشینری اور فنڈز محکمہ صحت فراہم کریگا۔

انہوں نے بتایا کہ ڈی این اے اور فرانزک کے ٹیسٹ محکمہ صحت مفت کرائے گا، محکمہ صحت سندھ تحقیق کے لیے مختص رقم سے لیب کے لیے آلات خریدے گا۔

(جاری ہے)

وزیر صحت نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں خواتین میں بریسٹ کینسر اور اسٹیم سیل پر آئی سی سی بی ایس کے ساتھ کام کیا جائے گا،بدقسمتی سے جامعات کو ماضی میں جدید تحقیق کے مراکز کے بجائے سیاسی اکھاڑا بنایا گیا۔ڈاکٹرعذرا پیچوہو کا یہ بھی کہنا تھا کہ سربراہ آئی سی سی بی ایس ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کے ساتھ مل کر م آئی سی سی بی کے ساتھ کر مختلف مسائل کے حل کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔تقریب میں وائس چانسلر جامعہ کراچی ڈاکٹر محمد اجمل خان اور سابق سربراہ ایچ ای سی ڈاکٹر عطا الرحمان نے بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں