’’مولانا مودودی ؒ اور جماعت اسلامی ۔ دعوت، تحریک ، انقلاب ‘‘خصوصی اجتماع 30ستمبر کو ہو گا

سید منور حسن ، حافظ محمد ادریس ، ڈاکٹر انیس احمد ، عبد الغفار عزیز ، شاہنواز فاروقی اور دیگر خطاب کریں گے

ہفتہ 22 ستمبر 2018 23:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) ماہ ستمبر دور حاضر کے عظیم مفکر اور جماعت اسلامی کے بانی مولانا سید ابو الااعلیٰ مودودی ؒ کی پیدائش اور وفات کا مہینہ ہے ۔ مولانا مودودی ؒ نے 26اگست 1941کو جماعت اسلامی کی بنیاد رکھی تھی ۔ ان حوالوں اور مناسبت سے جماعت اسلامی کراچی کے زیر اہتمام اتوار 30ستمبر کو بعد نماز مغرب حکیم سعید گرائونڈ متصل بیت المکرم مسجد گلشن اقبال میں’’ سید ابو الااعلیٰ مودودی ؒ اور جماعت اسلامی ۔

دعوت، تحریک ، انقلاب ‘‘ ایک خصوصی اجتماع عام منعقد کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

جس کی صدارت جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سید منور حسن کریں گے ۔ اجتماع سے جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر حافظ محمد ادریس ، معروف دانشور و اسکالر ڈاکٹر انیس احمد ، جماعت اسلامی شعبہ امور خارجہ کے نگراں عبد الغفار عزیز ، معروف دانشور و کالم نگار شاہنواز فاروقی اور دیگر خطاب کریں گے ۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی سے وابستگان ، ہمدردوں اور عوام کو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شر کت کی دعوت دی ہے ۔ نیز اس مو قع پر مولانا مودودی ؒ کی شخصیت اور جدو جہد پر مبنی ایک ڈاکیو مینٹری فلم بھی دکھائی جائے گی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں