پاک فوج اورعوام بھارتی سورمائوں کو ناکوں چنے چبانے کی صلاحیت رکھتی ہے ،مسلم لیگ(ن)سندھ

جنگیں دنیا کو تباہی و بربادی کے سوا کچھ نہیں دیتیں․ خطے سمیت دنیا بھر کا پائیدار امن ریاست پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ترین نکتہ ہے،علی اکبر گجر

اتوار 23 ستمبر 2018 20:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کی تنظیم نو کے لئے بنائی گئی ایڈوائزری کمیٹی کے رکن علی اکبر گجر نے بھارتی فوج کے سربراہ کی گیدڑ بھبکیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت سمیت دنیا بھر کی پاکستان دشمن قوتیں جان لیں کہ پاکستان عالمی طاقتوں کے کسی عام سے طفیلی ملک کا نام نہیں ہم بائیس کروڑ پاکستانی دنیا کی ہر دشمن قوت کا منہ توڑ جواب دینے کی طاقت رکھتے ہیں․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت سیاسی اختلافات کے باوجود پاک سرزمین کی سلامتی، تحفظ اور بقا کے لئے اپنی حکومت اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے سینئر رہنما علی اکبر گجر نے کہا کہ بھارتی فوج کے سربراہ کو ایک پڑوسی ایٹمی قوت کے لئے ایسا گھٹیا لب و لہجہ نہیں استعمال کرنا چاہئیی․ پاکستانی اپنے پڑوسیوں کے ساتھ امن کے ساتھ رہنا چاہتے ہے کیونکہ ریاست پاکستان اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ جنگیں دنیا کو تباہی و بربادی کے سوا کچھ نہیں دیتیں․ خطے سمیت دنیا بھر کا پائیدار امن ریاست پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ترین نکتہ ہی․ بھارت سمیت کسی بھی دشمن قوت کو پاکستانی قوم کے صبر اور ھوصلے کے امتحان سے گریز کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے علی اکبر گجر نے کہا کہ بھارتی سورمے نا بھولیں کہ پاکستانی قوم انہیں ناکوں چنے چبوانے کی صلاحیت سے مالا مال ہی․ ہمارے سیاسی اختلافات ایک گھرانے کے رہنے والوں کے اختلافات جیسے ہیں لیکن سرحدوں کی حفاظت کے لئے پاکستانی قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ ایک جان دو قالب کی طرح دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہر لمحہ چوکس ہی․ پاکستان کا بچہ بچہ اپنے وطن کے دفاع کے لئے پر عزم اور ہمہ وقت تیار ہی؛ بھاری حکمران یاد رکھیں پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال کر انہیں تمام دنیا کے لئے نشان عبرت بنادیں گی؛ علی اکبر گجر نے کہا کہ بھارت ہمارے امن کے پیغام کو ہماری کمزوری سمجھ کر بہت بڑی غلطی کا مرتکب ہورہا ہے جس کے لئے اسے ایسی قیمت چکانا پڑے گی جس کا بھارت سورمائوں نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔

#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں