عوام الناس کسی بھی مشتبہ شخص کی سرگرمیوں کی اطلاع فوری15 پر دیں،آئی جی سندھ

اتوار 23 ستمبر 2018 20:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2018ء) آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی علاقہ،شاہراہوں، مارکیٹس یا بازاروں سمیت آس پاس یا اطراف میں اسٹریٹ کرائم،جرائم یا مشتبہ مشکوک سرگرمیوں کی اطلاعات فوری طور پر مددگار15، قریبی تھانوں ایس ایس پیز ڈی ایس پیز دفاتر کو دیں اور جرائم کے خلاف پولیس سے مدد اور تعاون جیسے اقدامات میں اپنے انفرادی اور اجتماعی کوششوں اور کردار کو ممکن بنائیں تاکہ بروقت اور فوری پولیسریسپانس سے جرائم کی بیخ کنی کو ہر سطح پر یقینی بنایا جاسکے ۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ ایس ایس پیزجرائم کے خلاف مؤثرکردار ادا کرنے اور پولیس کو اطلاع دینے والے شہریوں سے بذات خود ناصرف ملاقات کرینگے بلکہ انہیں شاباش اور نقد انعام دینے کے ساتھ ساتھ انکی ایڈیشنل آئی جی کراچی اور متعلقہ ڈی آئی جیز سے شیڈول ملاقات بھی کروائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد عوام دوست ماحول کو فروغ دینا اور جرائم کے خلاف عوام کے حوصلوں کو بلند کرنیکے ساتھ ساتھ پولیس کا مورال بلندکرنا اور مجموعی کارکردگی کو تقویت بھی دینا ہے

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں