کلکٹریٹ آف کسٹمز ایڈ جیوڈی کیشن میں یکم جنوری سے 15 ستمبر ایک ارب 90 کروڑ 70 لاکھ روپے مالیت کے 91 مقدمات زیرالتوا

پیر 24 ستمبر 2018 15:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء)کلکٹریٹ آف کسٹمز ایڈ جیوڈی کیشن میں یکم جنوری 2018 سے 15 ستمبر 2018 تک ایک ارب 90 کروڑ 70 لاکھ روپے مالیت کے 91 مقدمات زیرالتوا ہیں۔ذرائع کے مطابق 58 مقدمات گزشتہ تین ماہ، 28 مقدمات 6 ماہ اور 4 مقدمات ایک سال سے زیرالتوا ہیں ۔

(جاری ہے)

جبکہ 8 مقدمات ایسے ہیں جو دو سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود تاحال نمٹائے نہیں جاسکے ہیں اور ان تمام مقدمات میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ایک ا رب 90 کروڑ 70 لاکھ روپے کی ٹیکس آمدن پھنسی ہوئی ہے ،ذرائع نے بتایا کہ کلکٹر ایڈجیوڈی کیشن صادق اللہ خان نے اگست 2018 کے دوران 5 مقدمات اور کنٹراوینشنز کا تصفیہ کیا ہے جن کی مالیت 20 کروڑ 30 لاکھ روپے بنتی ہے جبکہ 5 مقدمات مزید رجسٹرڈ کیے گئے ہیں، 4کیسز کاتصفیہ کسٹمز ڈیپارٹمنٹس کے حق میں کیا گیا ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں