متحدہ اپوزیشن نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے خلاف اور بھاشا ڈیم کی حمایت میں سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی

پیر 24 ستمبر 2018 17:46

متحدہ اپوزیشن نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے خلاف اور بھاشا ڈیم کی حمایت میں سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) متحدہ اپوزیشن نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے خلاف اور بھاشا ڈیم کی حمایت میں سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی، قرارداد پر پی ٹی آئی، ایم کیوایم اور جی ڈی اے ارکان کے دستخط ہیں متحدہ اپوزیشن کی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ تین صوبے کالا باغ ڈیم کے خلاف متفقہ قراردادیں منظور کرچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

کالا باغ ڈیم ایک متنازعہ منصوبہ ہے جس پر کوئی اتفاق رائے نہیں ہے لہذا ایسا منصوبہ جسے تین صوبوں کی عوام مسترد کرچکی ہے کسی صورت نہیں بننا چاہئے آبی وسائل پر سب کا حق ہے کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے سندھ کو نقصان ہوگا قرارداد میں مزید کہا گیا کہ سندھ کے عوام کو کالا باغ ڈیم پر شدید خدشات ہیں متحدہ اپوزیشن نے قرارداد کے زریعے بھاشا ڈیم کی تعمیر کو ملک کے لئے ناگزیر قرار دیا اور کہا کہ بھاشا ڈیم پر تمام صوبوں کا اتفاق رائے ہے اور اس منصوبے پر کسی کو خدشات نہیں ہیں بھاشا ڈیم پاکستان کے بہتر مستقبل کے لئے ضروری ہے بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ اپوزیشن کے رہنماں فردوس شمیم نقوی، ایم کیوایم کے کنور نوید جمیل، جی ڈی اے کے بیرسٹر حسنین مرزا نے کہا کہ ہم آبی منصوبوں کے خلاف نہیں لیکن جس منصوبے کو ملکی اکثریت رد کرچکی ہے وہ منصوبہ تعمیر نہیں ہونا چاہئیے سندھ سمیت ملک کی تین اسمبلیاں کالا باغ ڈیم کو مسترد کرچکی ہیں کالا باغ ڈیم قومی مفاد کے خلاف ہے سندھ اسمبلی چار مرتبہ پہلے بھی اس منصوبے کے خلاف مزمتی قراردادیں منظور کرچکی ہے آج ہم پانچویں بار اس متنازعہ منصوبے کو رد کرنے جارہے ہیں متحدہ اپوزیشن کے رہنماں کا کہنا تھا کہ کرپشن چھپانے کے لئے سازی عناصر نے کالا باغ ڈیم جائے متنازعہ منصوبے کا شوشا چھوڑا ہے جس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں