مجلس وحدت مسلمین کی ایران میں فوجی پریڈ پر حملے کی شدید مذمت

پیر 24 ستمبر 2018 19:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) ایران اہواز میں دفاع مقدس فوجی پریڈ پر دہشتگردوں کی بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،ایران استعماری قوتوں کیخلاف ایشیا میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے،اس بزدلانہ حملے میں داعش کے سرپرستی کرنے والے عرب ممالک ملوث ہیں،امریکہ اور استعماری قوتوں کے کٹھ پتلیوں کے ناپاک عزائم کو ایرانی شہید پرور قوم اپنے صبر استقامت و مقاومت سے ناکام بنائیں گے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایران اہواز میں فوجی پریڈ پر دہشتگردانہ حملے میں شہید ہونے والوں کیساتھ پاکستانی قوم کی جانب سے اظہار یک جہتی کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کیا انہوں نے کہا کہ مشرق وسطٰی سمیت دنیا بھر میں دہشتگردوں کے سرپرست رسوا ہو رہے ہیں،آل سعود اور امارات کے سیاہ کارنامے سب کے سامنے عیاں ہو چکے ہیں،ہم دنیا بھر کے حریت پسندوں اور مظلوموں کا ساتھ دیتے رہیں گے،دکھ کی اس گھڑی میں ہم ایران بہادر قوم کیساتھ ہیں،انشااللہ بہت جلد دہشتگرد اور انکے سرپرست اپنے انجام کو پہنچ جائیں گے۔

#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں