اٹھارہویں تین روزہ بین الاقوامی آئی ٹی سی این اور فائر سیفٹی ایشیا نمائش 25 ستمبر سے ایکسپو سینٹر کراچی میں شروع ہوگی

تین روزہ بین الاقوامی نمائش کا افتتاح وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی کریں گے

پیر 24 ستمبر 2018 20:12

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) اٹھارہویں تین روزہ بین الاقوامی انفارمیشن ٹیکنالوجی آئی ٹی سی این اور فائر اینڈ سییفٹی ایشیا نمائش (کل) 25 ستمبر سے ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہوگی۔ نمائش کا افتتاح وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کریں گے۔ ای کامرس گیٹ وے کے نائب صدر عمیر نظام نے کہا ہے کہ رواں سال مقامی اور بیرون ممالک کے چھے سو سے زائد آئی ٹی برانڈز انفارمیشن ٹیکنالوجی میں دلچسپی رکھنے والے کی توجہ کا مرکز بنیں گے دوسری جانب فائر اینڈ سیفٹی ایشیا نمائش میں 600 بین الاقوامی کمپنیوں کے 250 سے زائد وفود شرکت کریں گے۔

چھے ہالز پر مشتمل دونوں بین الاقوامی نمائشوں میں رواں سال ایک لاکھ پچاس ہزار سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ گزشتہ سال 17 ویں آئی ٹی سی این نمائش میں 10 کروڑ امریکی ڈالر کے معاہدے ہوئے تھے۔ سینٹر فار انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی، آئی بی اے کے ڈائریکٹر عمران بتاڈا نے کہا ہے کہ ای کامرس گیٹ وے کے ساتھ اشتراک سے آئی بی اے مسلسل تین سال سے آئی ٹی سی این نمائش معلومات کے تبادلے پر تعاون کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 18 ویں بین الاقوامی نمائش میں اس سال مزید جدت آئے گی۔ عمران بتاڈا نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر آئی ٹی شعبے کی انقلابی تبدیلیوں کے موضوعات پر آئی ٹی سی این نمائش میں دو اہم کانفرنسز منعقد کی جارہی ہیں جن میں ملک بھر کے ماہرین اپنے تجربات بیان کریں گے۔ سہہ روزہ اٹھارویں بین الاقوامی نمائش آئی ٹی سی این میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال غیر ملکی سرمایہ کاروں اور وفود کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔

ای کامرس گیٹ وے کے نائب صدر عمیر نظام کا کہنا ہے کہ اٹھا رھویں تین روزہ بین القوامی آئی ٹی سی این ایشیا اور فائر اینڈ سیفٹی ایشیا نمائش کے بیک وقت انعقاد کا بڑا چیلنج ہے جسے بخوبی نبھایا جائے گا۔ فائر اینڈ سیفٹی ایشیا نمائش میں ای کامرس گیٹ وے کے اسٹریٹیجک پارٹنرز میں حکومت پاکستان ،پاکستان سیکیورٹی ایجنسیز ایسوسی ایشن، فائر پروٹیکشن ایسوسی ایشن اور پاکستان انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ شامل ہیں جبکہ آئی ٹی سی این نمائش سینٹر فار انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی، آئی بی اے کے تعاون سے منعقد کی جارہی ہے۔

اٹھارھویں تین روزہ آئی ٹی سی این ایشیا میں پاکستان چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اور پاکستان کی آئی ٹی صنعت کے کردار سمیت بین الاقوامی کانفرنسیں شامل کی گئی ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں