سندھ میں 5روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز،87لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیںگے

شہر قائد میں 12ہزار سے زائد رضاکار پولیو مہم میں حصہ لیں گے اور 5 ہزار پولیس اہلکار سیکورٹی فراہم کریں گے

پیر 24 ستمبر 2018 21:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) صوبہ سندھ میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے صوبے بھر میں پولیو مہم کے دوران 87 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے جائیں گے جب کے شہر قائد میں پولیو مہم سے 24 لاکھ بچے مستفید ہوں گے پولیو مہم کا افتتاح پیر کے روز وزیر صحت نے ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کیا پولیومہم کے افتتاح پر ڈائریکٹر (EPI) ڈاکٹر ظہور بلوچ ضلعی آفیسر صحت ایسٹ ڈاکٹرمسعود سولنگی اورعالمی ادارہ صحت کے نمائندے بھی شریک ہوئے شہر قائد میں 12 ہزار سے زائد رضاکار پولیو مہم میں حصہ لیں گے اور 5 ہزار پولیس اہلکار سیکورٹی فراہم کریں گے اس موقع پر وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ والدین کوچاہیے کہ وہ اپنے بچوں کوپولیو سے بچائو کے دو قطرے ضرور پلوائیں انہوں نے کہا کہ ہیٹ اسٹروک سے نمٹیبکے لئے وارڈ قائم کرنے کی ہداہت کردی گئی ہے اور کانگو وائرس سے متاثرہ مریضوں کے بڑھتے ہوئے کیسز کی کی روک تھام کے لئے اقدامات کررہے ہیں انہوں نے بتایا کہ شہر میں کتوں کے کاٹنے کے بعد لگائی جانے والی ویکسین بہت زیادہ ہے ہرکتے کا شکار افراد کو ویکسین نہیں لگوانی چاہیے ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے اپنی نئی منطق کے مطابق بتایا کہ کتے کے کاٹنے کے بعد ہرشخص ویکسین نہ لگوائے اوور ڈوز ہوجاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں