کراچی، دوہری شہریت کیس ،عدالت نے رحمان ملک کے خلاف الیکشن کمیشن کی اپیل خارج کردی

پیر 24 ستمبر 2018 21:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) سندھ ہائیکورٹ میں سابق وفاقی وزیر داخلہ عبدالرحمان ملک کی دوہری شہریت کیس میں فوجداری مقدمہ سے بریت کے خلاف اپیل کی سماعت ،عدالت نے رحمان ملک کے خلاف الیکشن کمیشن کی اپیل خارج کردی ہے ۔عدالت نے اپیل الیکشن کمیشن کی جانب سے واپس لینے پر خارج کی۔ عدالت میں الیکشن کا کہنا تھا کہ دہری شہریت سے متعلق سپریم کورٹ سے حکم نامہ جاری ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

ہائیکورٹ میں اپیل نہیں چلانا چاہتے،الیکشن کمیشن نے ماتحت عدالت سے دوہری شہریت میں بریت کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر کررکھی تھی،اس سے قبل الیکشن کمیشن نے اپیل کی تھی کہ 2008کے انتخابات میں رحمان ملک کی اپنی دوہری چھپانے پر سپریم کورٹ نے کارروائی کا حکم دیا،ڈسٹرکٹ اینڈ شیشن جج نے 2014میں یکطرفہ فیصلہ سنا کر رحمان ملک کو بری کردیا،ماتحت عدالت میں کارروائی کے دوران پیپلز پارٹی کی جانب سے پراسیکیوٹر مقرر کیا،کیس کے پراسیکیوٹر نے جان بوجھ کر کیس کے میرٹ پر بات نہیں کی اور نو ابجیکشن دے دیا،رحمان ملک دہری شہریت رکھنے خود اعتراف بھی کرچکے تھے،شیشن عدالت کا رحمان ملک کو دہری شہریت میں بری قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے،رحمان کو ملک کو انتخابات کے لیے نا اہل قرار دیے کر وصول شدہ مراعات واپس کرنے کا حکم دیا جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں