کراچی، جاوید حنیف کی گرفتاری کا معاملہ، درخواست ضمانت پر جواب الجواب کیلئے نیب پراسیکوٹر نے مہلت مانگ لی

پیر 24 ستمبر 2018 21:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) سندھ ہائیکورٹ میں پی ایس 95 سے ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی جاوید حنیف کی گرفتاری کا معاملہ، درخواست ضمانت پر جواب الجواب کیلئے نیب پراسیکوٹر نے مہلت مانگ لی۔

(جاری ہے)

پیر کو عدالت نے 8 اکتوبرتک نیب پراسیکیوٹر سے جوابی دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ملزم کے وکیل کا عدالت میں کہنا تھا کہ جاوید حنیف کی گرفتاری غیر قانونی ہے،سابق بیوروکریٹ ہیں اور اب ہزاروں ووٹ لے کر رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں،اس کے باوجود جاوید حنیف کو رہا نہیں کیا گیا،جاوید حنیف کو ٹکٹ ملنے کے اگلے روز گرفتار کیا جو نیب پالیسی کے خلاف ہے،ٹکٹ جاری ہونے کے بعد گرفتاری حبس بے جا کے مترادف ہی,نیب چیئرمین واضع کر چکے تھے، انتخابی امیدوار کو گرفتار نہیں کیا جائے گا،جاوید حنیف پر کرپشن, اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے، پورٹ اینڈ شپنگ میں 940 غیر قانونی بھرتیاں کی گئی,ملزم نے وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابر کی مدد سے غیر قانونی بھرتیاں کیں,بھرتیاں میں کے پی ٹی کے قوانین کی خلاف ورزی کی گئی,اشتہارات کے بغیر بڑے بھرتیاں کی گئیں,ملزم نے بڑی تعداد میں جرائم پیشہ افراد کو بھرتی کیا,غیر قانونی بھرتیوں سے قومی خزانے کو دو ارب سے زائد کا نقصان ہوا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں