کراچی، عمیر صدیقی کے خلاف دہرے قتل کیس میں گواہ سب انسپکٹر کے وارنٹ گرفتاری جاری

پیر 24 ستمبر 2018 21:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایم کیوایم کے کارکن عمیر صدیقی کے خلاف دہرے قتل کیس میں گواہ سب انسپکٹر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔

(جاری ہے)

پیر کو انسددا دہشت گردی عدالت میں دہرے قتل کیس کی سماعت ہوئی ، جہاں ایم کیو ایم کے ملزم عمیر صدیقی کو جیل حکام نے عدالت کے روبرو پیش کیا جبکہ تفتیشی افسر نے عدالت میں گواہ سب انسپکٹر محمد شریف سے متعلق رپورٹ جمع کرائی جس میں کہا گیا کہ مقدمے کا گواہ سب انسپکٹر محمد شریف قتل کے ایک اور مقدمہ میں مفرور ہے،گواہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیئے جائیں، جس کے بعد عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ناقابل گواہ سب انسپکٹر محمد شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے،عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ گواہ سب انسپکٹر محمد شریف کو 29 ستمبر تک گرفتار کرکے پیش کیا جائے،پولیس کا الزام ہے کہ ملزم عمیر صدیقی نے 2013 اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر گلشن معمار میں دو افراد کو قتل کیا تھا،مقدمے میں 3 مفرور ملزمان کو عدالت اشتہاری قرار دے چکے ہے،ملزمان کے خلاف گلشن معمار تھانے میں دوہرے قتل کا مقدمہ درج ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں