کراچی: ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کی دفتر میں آئے سائلین سے ملاقات

سائلین نے درپیش مسائل سے آگاہ کیا، ڈی جی نے فوری مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کئے

پیر 24 ستمبر 2018 23:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی نے سوک سینٹر میں موجود اپنے دفتر میں سائلین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے کو سائلین نے درپیش مسائل سے آگاہ کیا، ڈی جی کے ڈی اے نے فوری طور پر سائلین کے مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کئے اور مسائل حل کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیلات طلب کیں۔

انہوں نے کہا کہ سائلین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیںجبکہ شہریوں کے بنیادی حقوق کی فراہمی کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہ تمام متعلقہ محکموں کے افسران سائلین سے مضبوط روابط قائم رکھیں خصوصاً ڈائریکٹر لینڈ سائلین سے براہ راست روابط قائم کریں اور ان کے مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے مصروف عمل رہیں۔

(جاری ہے)

ڈی جی کے ڈی اے سمیع الدین کا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام روزانہ کی بنیاد پر دفتری امور کی رپورٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرائیں جبکہ سوک سینٹر بلڈنگ میں صفائی و ستھرائی کے انتظامات میں مزید بہتری لائی جائے۔ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ سیکریٹری کے ڈی اے فضیل بخاری، ڈائریکٹر فنانس عطاء عباس، ڈائریکٹر لینڈ محمد قاسم، میڈیا کو آرڈی نیٹر اکرم ستار و دیگر افسران موجود تھے۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں