چیئر مین بلدیہ شرقی معید انور کا ہنگامی بنیاد پر لگائے گئے ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپ کا معائنہ

منگل 25 ستمبر 2018 17:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں سے کراچی میں حبس زدہ ماحول کے پیش نظر بلدیہ شرقی نے نمائش چورنگی پر ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپ لگایا ہے تاکہ گرمی اور حبس کی وجہ سے شہریوں کو راستے میں پینے کے پانی دستیاب ہو ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر اختر علی شیخ و سپریٹینڈنگ انجنئیر طارق مغل کے ہمراہ نمائش چورنگی پر لگائے گئے کیمپ کے معائینے کے دوران کیا دریں اثنائچیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ اب وقت ہے کہ ماحول دشمن اقدامات کو کم سے کم کرنے کیلئے اقدامات بروئے کار لائے جائیں، ہریالی کا ہر طرف دکھائی دینا ہی ماحولیاتی سکون کی ضمانت ہے۔

گرین لائین بس پروجیکٹ کے لیئے جو ٹریک ضلع شرقی سے گزرتا ہے اس کی سینٹرل آئی لینڈ و گردنواح کو ہرا بھرا رکھنے کیلئے پروجیکٹ کے ذمہ دران کو پابند کیا ہے، اس امور کی خود بھی نگرانی کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس ای ایسٹ طارق مغل، ایکسی این بی اینڈٖ آر توقیر عباس اور گرین لائین بس پروجیکٹ کے ذمہ دران کے ہمراہ لسبیلہ و پٹیل پاڑہ سے گزرنے والے روٹ کا معائنہ کرنے کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے پروجیکٹ کے ذمہ دران سے کہا کہ وہ روٹ کی تعمیر کے ساتھ ساتھ سینٹرل آئی لینڈ پر پودے لگاتے جائیں تاکہ اس سلسلے میں تاخیر نہ ہو، انہوں نے کہا کہ گرین لائین بس پروجیکٹ کراچی کیلئے اہمیت کا حامل ہے لیکن اس سلسلے میں تاخیری عمل شہریوں کیلئے مناسب نہیں ہے جتنی جلدی یہ پروجیکٹ مکمل ہوگا اتنی ہی تیزی سے شہریوں کو نقل و حمل کیلئے آسانیاں میسر آئیں گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں