ْسندھ پولیس کی5518 بیواؤں کو6کروڑ85لاکھ58ہزار روپے آن لائن منتقل کر دیئے گئے ،اے آئی جی ویلفیئر سندھ

منگل 25 ستمبر 2018 17:40

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام کی رہنما ہدایات اور سنجیدہ کاوشوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے سندھ پولیس بینوویلنٹ فنڈ کے تحت شہدائے پولیس،دوران فرائض/طبعی موت انتقال کرجانیوالے پولیس ملازمین کی5518 بیواؤں کو پاکستان کے مختلف صوبوں بشمول سندھ پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں قائم نیشنل بینکوں کے برانچوں میں (68558400) چھ کروڑ پچاسی لاکھ 58 ہزار 4سو پر مشتمل رقم آن لائن منتقل کردی گئی ہے ۔

اے آئی جی ویلفیئرسندھ غلام اظفرمہیسر نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ مذکورہ رقم سندھ پولیس بینوویلنٹ فنڈ کے تحت سال2018ئ؁ کے سیکنڈ کوارٹر پر مشتمل ہے جوکہ پولیس کی بیواؤں کو ڈیجیٹل سسٹم کے تحت براہ راست انکے اکاؤنٹس میں آن لائن منتقل کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ نے پولیس بیواؤں کوایک شفاف اور منصفانہ نظام کے تحت فوری اور بروقت فنڈز کی ادائیگی پر اے آئی جی ویلفیئر سندھ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہدائے پولیس اور مرحوم پولیس ملازمین کے اہل خانہ کسی بھی لمحے خود کو تنہا محسوس نہ کریں۔

آپ کے مسائل ومشکلات کے حل کیلئے پوری سندھ پولیس آپکے ساتھ ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہدائے پولیس اور مرحوم پولیس ملازمین کی محکمانہ خدمات کسی بھی طور ناقابل فراموش ہیں انکے کارہائے نمایاں پوری سندھ پولیس کیلئے مشعل راہ ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں