بجٹ سے معلوم ہوتا ہے حکومت لوگوں کیلئے کیا کرنا چاہتی ہے ، جاوید حنیف

میں نے بڑی تفصیل سے یہ بجٹ پڑا ہے ، : اس بجٹ میں کوئی ڈائریکشن اور صنف نہیں ہے ، صوبائی رکن ایم کیو ایم کا سندھ اسمبلی میں اظہار خیال

منگل 25 ستمبر 2018 21:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2018ء) ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی جاوید حنیف نے کہا ہے کہ بجٹ حکومت کی ڈائریکشن شیئر کرتا ہے کہ حکومت کو لوگوں کے لئے کیا کرنا ہے ، سندھ اسمبلی میں بجٹ پر تقریر کرتے ہوئے جاوید حنیف نے کہا کہ میں نے بڑی تفصیل سے یہ بجٹ پڑا ہے ، : اس بجٹ میں کوئی ڈائریکشن اور صنف نہیں ہے ، : کوئی ایسی ڈائریکشن نہیں ہے حکومت ایک خاص ڈائریکشن میں جانے کے لئے کوشش کر رہی ہے ، : اس بجٹ میں سندھ کی عوام کے لئے مجھے کچھ نظر نہیں آیا ، کراچی سمیت سندھ کی ترقی کیسے ہوگی سندھ حکومت کو یہ سوچنا چاہیے ،: سندھ حکومت کو کراچی کی انڈسٹری کے لئے کام کرنا ہوگا ، جب کراچی کی معشیت بہتر ہوگی تو سندھ ترقی کرے گا ، مگر اس بجٹ میں کسان اور مزدوروں کے لئے کوئی پروگرام نہیں رکھا گیا ، جاوید حنیف نے کہا کہ : 11 ارب کا بجٹ میں آدھے سے زیادہ روینو ہے ، : 350 ارب کا بیٹ تنخواہ میں چلا جاتا ہے ، : 300۔

(جاری ہے)

بلین کا ترقیاتی بجٹ ہے ، 200 بلین جاری اسکیموں کے لئے رکھے ہیں ، : اب ان چھبیس ارب میں کیا کر سکتے ہیں ، : کبھی اپوزیشن کی رائے نہیں لی جاتی کوئی کٹ موشن منظور نہیں کیا جاتا ،

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں