کراچی، واٹر بورڈ کی پہلی ترجیح شہریوں کو ان کے گھر کی دہلیز پر صاف شفاف پانی فراہم کرنا ہے ، خالد محمود شیخ

ادارہ کے استحکام، بہتری اس کو مثالی ادارہ بنانے کیلئے تمام تر صلاحتیں بروئے کار لائی جائیں گی، منیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ تمام پمپنگ اسٹیشن پر مقررہ شیڈول پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ شہر کے تمام علاقوں کے رہائشیوں کو پانی کی منصفانہ و مساویانہ تقسیم ممکن ہوسکے، اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران افسران کو ہدایت

منگل 25 ستمبر 2018 21:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2018ء) کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹرخالد محمود شیخ نے کہا ہے کہ واٹر بورڈ کی پہلی ترجیح شہریوں کو ان کے گھر کی دہلیز پر نلکے کے ذریعے صاف شفاف پانی فراہم کرنا ہے ۔ ادارہ کے استحکام، بہتری اور واٹربورڈ کو ایک مثالی ادارہ بنانے کیلئے تمام تر صلاحتیں بروئے کار لائی جائیں گی،ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرز اپنے متعلقہ شعبہ کی کارکردگی بہتر بنائیں ، نظم وضبط قائم رکھیں ،شہریوں کی فراہمی ونکاسی آب سے متعلق شکایات کے خاتمہ کو مقدم رکھیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اعلیٰ سطح کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ٹیکنیکل سروسز اسد اللہ خان ، ڈی ایم ڈی آر آر جی محمد اسلم خان ، ڈی ایم ڈی ایچ آرڈی اینڈاے شعیب تغلق ،ڈی ایم ڈی پلاننگ ایوب شیخ اور ڈی ایم ڈی فنانس محمد ثاقب کے علاوہ چیف انجینئر غلام قادر عباس تمام سپرنٹنڈنگ انجینئرز،ڈائریکٹرز اوردیگر افسران نے شرکت کی، انہوں نے کہا کہ شہریوں کودستیاب پانی کی منصفانہ فراہمی جاری ہے ، تاہم والو آپریشن کے نظام کو مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے ،تمام پمپنگ اسٹیشن پر مقررہ شیڈول پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ شہر کے تمام علاقوں کے رہائشیوں کو پانی کی منصفانہ و مساویانہ تقسیم ممکن ہوسکے تمام ایگزیکٹیو انجینئرز اپنے متعلقہ علاقوں میں والوو آپریشن کی خود نگرانی کریں،انہوں نے کہا ہے کہ واٹر بورڈ کے کمپلنیٹ سینٹر کو مزید فعال کیا جائے ،آن لائن ٹینکرز سیل کی کارکردگی کو سختی سے مانیٹر کیاجائے، فراہمی ونکاسی آب کے شہر میں قائم مختلف ڈویژنوں پر فعال اسٹاف تعینات کیا جائے ،انہوں نے مزید ہدایت دیں کہ شہر کے تمام مین ہولز پر کو ر کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے، جو مین ہولز ٹوٹ گئے ہیں ان کی فوری مرمت کی جائے اورنئے مین ہولز کورز اوررنگ سلیب کا اسٹاک تیار رکھا جائے،شہر میں نکاسی آب کے نظام کو رواںرکھنے کیلئے تمام راڈنگ جیٹنگ اور سیورکلینگ مشینری کو مختلف اضلاع میں بھیجاجائے تاکہ کسی بھی جگہ سے سیوریج اوورمین ہولز چوک ہونے کی صورت میں شکایت کا فوری ازالہ ممکن ہوسکے ،انہوں نے ڈی ایم ڈی آر آر جی کوہدایت کی کہ محصولات کی وصولی پر مزید توجہ دی جائے ،ریکوری اور انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے افسران باہمی تعاون سے واجبات کی وصولی کوممکن بنائیں ،تمام شعبہ جات باہمی رابطے میں رہیں ،انہوں نے ڈی ایم ڈی ایچ آر ڈی اے کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ملازمین کی دفتر وقت پر حاضری یقینی بنائی جائے ،بغیر اطلاع و اجازت غیر حاضری عملے کی سرزنش کی جائے اور ان کی تنخواہیں روک دی جائیں،انہوں نے ڈی ایم ڈی فنانس کو ہدایت کی غیرترقیاتی اخراجات پر قابوپایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں