اہلسنّت حنفی بریلوی مساجد کی انتظامی کمیٹیوں کا محرم الحرام میں بہترین انتظامات پر اعلماء کرام کو خراج تحسین

تمام اداروں نے شب وروزمحنت کرکے اپنی اعلیٰ صلاحیتوں کوبروئے کارلاتے ہوئے شہرمیں امن وامان کے قیام میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیاہے، علماء کرام

منگل 25 ستمبر 2018 21:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2018ء) اہلسنّت حنفی بریلوی مساجد کی انتظامی کمیٹیوں کے اکابرین اور میلادشریف کا اہتمام کرنے والی نمائندہ تنظیمات وشخصیات پر مشتمل مرکزی میلادالائنس پاکستان کے بانی وچیف آرگنائزر،مرکزی انجمن سیرت النبی ﷺ گلبہار کے تا چیئرمین اور ممتازقومی وسماجی رہنمامحمدسلیم خاں قادر ی ترابی نے عاشورہء محرم الحرام میں امن وامان کو یقینی بنانے پر علماء کرام، مشائخ عظام،قائدین واکابرین ،کارکنان اورعوام اہلسنّت حنفی بریلوی کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ گورنرسندھ عمران اسماعیل،وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ، وزارت داخلہ،ڈی جی رینجرزاورآئی جی سندھ کی خصوصی سرپرستی میں رینجرزاورپولیس سمیت قانون نافذکرنے والے تمام اداروں نے شب وروزمحنت کرکے اپنی اعلیٰ صلاحیتوں کوبروئے کارلاتے ہوئے شہرمیں امن وامان کے قیام میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیاہے،لیکن جس طرح عوام اہلسنّت حنفی بریلوی نے اپنے قائدین ،اکابرین ،علمائے کرام ومشائخ عظام کی ہدایت کی روشنی میں صبروتحمل،برداشت اوردرگزرکے فلسفے کو اپنایاہے وہ قابل صدتحسین ہے۔

(جاری ہے)

محمدسلیم خاں قادری ترابی اپنے ساتھیوں جمعیت علماء پاکستان کے رہنما محمدشکیل قاسمی، جامع مسجد غوثیہ گلبہارکے ٹرسٹی رکن ناصر حسین خاں،پاکستان اسلامک فورم کے چیئرمین حاجی مرزامحمدمبین بیگ،انجمن نوجوانان اسلام پاکستان سندھ کے جنرل سیکریٹری عبدالوحید یونس،جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کی رابطہ کمیٹی کے رکن الحاج سلیم الدین شیخ راجپوت،شہری حقوق کمیٹی کے جنرل سیکریٹری جمیل عباس نورانی ودیگر کے ہمراہ یوم عاشورپر مختلف علاقوں کے دورے کے دوران کارکنان اہلسنّت حنفی بریلوی سے بات چیت کررہے تھے۔

محمدسلیم خاں قادری ترابی نے کہاکہ مرکزی میلادالائنس کو اس بات کابھی پورااحساس ہے کہ ان تمام خدمات میں انتظامیہ نے اہلسنّت حنفی بریلوی مساجد،مدارس،خانقاہوں اور ذکرشہادت حسین ؓ کے اجتماعات کو وہ اہمیت نہیں دی جوان کا حق تھا،مگر ہم نے احتجاج سے گریز کے تسلسل کو اس امید پر قائم رکھاہے کہ حکومتی ادارے ماہ ربیع الاول تک اپنے فرائض اسی طرح اور مزید احسن طریقے سے انجام دیتے رہیں گے اور عوام اہلسنّت حنفی بریلوی کو جشن عید میلادالنبی ﷺ منانے کے لئے بھی تمام سہولتیں فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان ہماراہے،پاکستان بنانے کے لئے ہمارے آبائواجدادنے قربانیاں دی ہیں بیس لاکھ سے زائد عوام اہلسنّت حنفی بریلوی نے جام شہادت نوش کیااور بے شمار قربانیاں دے کر وطن عزیز کو حاصل کیا،اس کی حفاظت کی ذمہ داری بھی ہم پر ہے، اسلامی جمہوریہ پاکستان میں تبدیلی کے لئے عوام اہلسنّت حنفی بریلوی کمرکس لیں پاکستان کی مسلح افواجاور عدلیہ کے بازوبن کر ثابت کردیں کہ پاکستان کے عوام اہلسنّت حنفی بریلوی ملک سنبھالنے کی پوری صلاحیت ،ہمت اور طاقت رکھتے ہیںاور جب بھی وقت آیاپورے عزم حوصلے اور استقامت کے ساتھ میدان عمل میں ہوں گے۔

محمدسلیم خاں قادری ترابی نے کہاکہ مرکزی میلادالائنس پاکستان روزاول سے ہی یہ کوشش بروئے کارلارہاہے کہ پولیس انتظامیہ اور قانون نافذکرنے والے دیگر اداروںاور محافل میلادشریف کا اہتمام کرنے والے عاشقان رسول ﷺ کے درمیان رابطہ مستحکم کرایاجائے۔انہوں نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ عوام اورانتظامیہ مل کر ہی اپنے گلی محلے اور شہر کوامن کاگہوارہ بناسکتے ہیں۔

محمدسلیم خاں قادری ترابی نے مزید کہاکہ میئرکراچی وسیم اخترتمام ضلعی اور یوسی چیئرمینز،وائس چیئرمینزاورکونسلرزکی رہنمائی میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کی پوری انتظامیہ کو بھی ہم تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیںکہ ان کی جدوجہد نے کراچی کے شہریوں کو حوصلہ دے کر ایک امید باندھنے کا فریضہ انجام دیاہے اور عوام نے تسلیم کرلیاہے کہ بلدیاتی ملازمین شہرکو صاف ستھرارکھنے کی بھرپورصلاحیت رکھتے ہیں،دوسری جانب واٹراینڈسیوریج بورڈ نے بھی اپنی کارکردگی بہترین بنانے کی کوشش کی ہے جسے ہم تحسین کی نظرسے دیکھ رہے ہیں،مگر افسوس Kالیکٹرک انتظامیہ نے شہرمیں تفریق پیداکرکے احمقانہ طرزعمل اپنایاہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے کہاکہ گورنرسندھ اوروزیراعلیٰ سندھ کو Kلیکٹرک کی اس پالیسی کو بدلوانے میں اپناکرداراداکرناچاہئے،بصورت دیگر اس کے خطرناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں،جس سے فرقہ واریت کو فروغ ملے گااور شہرمیں کشیدگی اور خانہ جنگی کے خدشات کو تقویت ملے گی۔انہوں نے کہاکہ عاشورہ کے موقع پر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے پر ٹریفک پولیس کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنابھی انتہائی ضروری ہے جنہوں نے رات گئے تک اپنے فرائض انجام دیئے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں