عوام ضمنی انتخابات میں بھارت سے ہمدردیاں رکھنے والی جماعتوں کو ووٹ کے ذریعے مسترد کردی، علامہ رضی حسینی

منگل 25 ستمبر 2018 22:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2018ء) تحریک لبیک پاکستان کراچی کے امیر علامہ رضی حسینی نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام ضمنی انتخابات میں ان جماعتوں کو ووٹ کے ذریعے مسترد کردیں جو کھاتی پاکستان کا ہیں لیکن انکی دلی ہمدردیاں بھارت کے ساتھ ہیں،بھارت کے آرمی چیف کے بیان پر جن پاکستانی لیڈروں نے پاکستان کی حمایت اور بھارت کیخلاف اپنے کسی ردعمل کا اظہار نہ کرکے عوام کے سامنے اب وہ بے نقاب ہوچکے ہیں،وہ محمودآباد،گلشن اقبال اور بن قاسم کے علاقوں میں تحریک لبیک کے کارکنوں سے خطاب کررہے تھے،اس موقع پر قومی اسمبلی حلقہ243کے ضمنی انتخابات کے نامزد امیدوار ڈاکٹر نواز الہدی صوبائی اسمبلی حلقہ نمبر87کے نامزد امیدوار قربان علی بھی موجود تھے،علامہ رضی حسینی نے کہا کہ جو لوگ پاکستان میں رہ کر یہود وہنود کے ایجنڈے کو پورا کرنے والوں کیلئے پاکستانی سیاست میں کوئی جگہ نہیں ہے،علامہ رضی حسینی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اب پاکستان سے محبت کیلئے جہاں بھارت کی معیشت اور تقافت کے بائیکاٹ کی مہم شروع کررکھی ہے وہیں اب امریکی اور بھارتی برانڈ لیڈروں اور جماعتوں کا ضمنی انتخاب میں بائیکاٹ کرکے انہیں انکی اوقات یاد دلادیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں