ڈپٹی کمشنر ضلع غربی کا پولیو مہم کے دوسرے دن ہاربر اور سائٹ سب ڈویژن کے مختلف علاقوں کا دورہ

منگل 25 ستمبر 2018 22:28

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر ضلع غربی شادیہ جعفر نے منگل کو پولیو مہم کے دوسرے دن ہاربر اور سائٹ سب ڈویژن کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جس میں جاری حالیہ پولیو مہم کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر ضلع غربی کی زیر نگرانی تقریباً 400 کے قریب ان بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے جو کہ گزشتہ مہموں کے دوران غیر حاظر ثابت تھے، اس کے علاوہ ان بچوں کو بھی قطرے پلاے گئے جن کے والدین پولیو کے قطرے پلوانے سے انکار کرتے تھے۔ شادیہ جفعر نے اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنے متعلقہ علاقوں میں پولیو مہم کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں