عمران خان ملک کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لیے محنت کررہے ہیں ،نصرت واحد

ْوفاق کے تعاون سے کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرائے جائیں گے ،رکن قومی اسمبلی

بدھ 26 ستمبر 2018 16:18

عمران خان ملک کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لیے محنت کررہے ہیں ،نصرت واحد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی ایم این اے نصرت واحد نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ تحریک انصاف نے خواتین کو بااختیار بااختیار بنایا عمران خان ملک کو اپنے پیروںپر کھڑا کرنے کے لیے دن رات محنت کررہے ہیں وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم ملک کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہے ماضی کے حکمرانوں نے صرف اپنے گھروں کو بھرنے اور ملک کو لوٹنے کی سیاست کی ملک کا دیوالیہ بنادیا گیا انہوں نے کہا کہ وفاق کے تعاون سے کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرائے جائیں گے عوام کی سہولت کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے تحریک انصاف کی حکومت کا مقصد ہی عوام کو رلیف مہیا کرنا ہے تھرپارکرکی صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت مسلسل گیارہ سالوں سے اقتدار میں ہے مگر تھرپارکر کے مسئلے کا کوئی مستقل حل نہیں نکالا جاسکا ہے وفاقی حکومت تھرپارکر میں بچوں کی اموات کو روکنے کے لیے بھرپور اقدام کرے گی بچے لاوارث نہیں تحریک انصاف کی حکومت ملک سے بیروزگاری ، غربت ختم کرنے کے مشن پر جدوجہد میں مصروف ہے مخالفین اپنے دور میں سواء لوٹ مار کے کچھ نہیں کرسکے اور اب اپوزیشن میں بیٹھ کر سواء تنقید کے کچھ نہیں کرپارہے ہیں عمران خان سے ملک کی عوام کو امیدیں ہیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں