کراچی:سائٹ سپرہائی وے سے برآمد انسانی ہڈیوں کی شناخت کرلی گئی

ریحان نامی بچے کے باقیات ملنے کے بعد بدھ کواس کی جنازہ ادا کر دی گئی،حلیم عادل شیخ سمیت دیگر کی شرکت

بدھ 26 ستمبر 2018 16:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) کراچی میں سائٹ ایریا سپر ہائی وے سے گذشتہ روز ریحان نامی بچے کے باقیات ملنے کے بعد بدھ کواس کی جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔نماز جنازہ میں رکن صوبائی اسمبلی حلیم عادل شیخ نے بھی شرکت کی۔ ریحان کی نماز جنازہ جونیجو کالونی گلشن اسلام مسجد میں ادا کی گئی جنازہ میں ریحان کے والد کے رشتے دار اور اہل محلہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ریحان کی تدفین انڈیس قبرستان میں کی گئی ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز کراچی میں سائٹ سپرہائی وے سے برآمد انسانی ہڈیاں برآمد ہوئی تھیں جوبارہ سالہ ریحان خان کی تھیں۔انسانی ہڈیوں کو پاس پڑے کپڑوں اور چپلوں کی مدد سیشناخت کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ہڈیوں کے پاس برآمد کپڑوں سے ملنے والے دو سو روپے بھی شناخت کی وجہ بنے۔ ریحان خان 26اگست کو گھرسے نکلا جو واپس نہ آیا۔پولیس کے مطابق بارہ سالہ ریحان خان کے اغوا کی ایف آئی آر تھانہ سہراب گوٹھ میں درج ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں