الآصف اسکوائر سے ایک ماہ قبل اغوا ہونے والے بچے ریحان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

بدھ 26 ستمبر 2018 17:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2018ء) الآصف اسکوائر سے ایک ماہ قبل اغوا ہونے والے بچے ریحان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ و تدفین میں پی ٹی آئی کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ و علاقہ مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔بچے کو ایک ماہ قبل اغوا کیا گیا تھا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بچوں کے اغوا کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں جو کہ افسوسناک ہیں۔

(جاری ہے)

ٹارگٹ کلنگ سے زیادہ خطرناک یہ واقعات ہیں پولیس نے اس کیس میں سستی کی۔ کل نیو کراچی سے بچہ اغوا ہوا علاقہ مکینوں کے احتجاج پر بچہ مل گیا مگر یہ بسم اللہ خان کا بچہ نہ ملنہ کس کی نااہلی ہی وزیراعلیٰ سندھ باتوں اور دعووں سے آگے بڑھیں یہاں کچھ بھی اچھا نہیں ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پولیس اب لاتوں کی بھوت بن چکی ہے روڈ پر نکلنے والوں کو دہشتگرد بنادیا جاتا ہے۔ حلیم عادل شیخ آئی جی سندھ سے اپیل کرتے ہیں کے پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کو پہچانیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں