سندھ صرف کالاباغ ڈیم کے خلاف ہے،شرجیل میمن

بدھ 26 ستمبر 2018 17:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2018ء) پیپلزپارٹی کے اسیر رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ڈیم کیلئے صرف دعائیں دے سکتا ہوں۔احتساب عدالت کے باہر شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ صرف کالاباغ ڈیم کے خلاف ہے۔ صحافی نے سوال کیا کہ منی بجٹ عوام کیلئے کتنا فائدے مند ہوگا۔ پی پی رہنما نے جواب دیا کہ نئی حکومت نیٹ پریکٹس کر رہی ہے مگر ہم نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

سندھ حکومت نے ہمیشہ روزگار فراہم کیا اس بار بھی کریگی۔

(جاری ہے)

ایک سوال پر کہ نواز شریف کی سزا معطل ہوگئی آپ کو لگتا ہے آپ کو بھی کوئی رعایت ملے گی۔ شرجیل میمن نے جواب دیا کہ مجھے علم نہیں ہے نواز شریف کو صرف دو ماہ جیل میں رکھا گیا اس کے بعد اس کی اپیل منظور ہوگئی اور دوسرے طرف ہم ہیں کے ایک سال سے جیل میں قید ہیں۔ صحافی نے سوال کیا کہ نواز شریف سزا معطلی کا فیصلہ کس حساب سے دیا گیا۔ شرجیل میمن بولے میں اندازوں پر بات نہیں کرتا۔ جب سوال کیا گیا کہ ڈیم کیلئے فنڈ دے رہے ہیں۔ پی پی رہنما نے کہا کہ میں ڈیم کیلئے صرف دعائیں دے سکتا ہوں۔مشرف سے متعلق سوال پر شرجیل۔میمن خاموش رہے اوربولے نوکمنٹس

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں