سندھ کے 13 سے زائد محکموں کے افسران کیلئے بڑی خوشخبری

چیف سیکریٹری سندھکا 17 اور 18 گریڈ کے افسران کو اگلے گریڈ میں ترقیاں دینے کا فیصلہ سلیکشن بورڈ ٹو کا اجلاس 28 ستمبر کو سپہر تین بجے طلب

بدھ 26 ستمبر 2018 18:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2018ء) سندھ کے 13 سے زائد محکموں کے افسران کیلئے بڑی خوشخبری چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاھ نے 17 اور 18 گریڈ کے افسران کو اگلے گریڈ میں ترقیاں دینے کا فیصلہ کرلیا۔ سلیکشن بورڈ ٹو کا اجلاس 28 ستمبر کو سپہر تین بجے طلب۔ سلیکشن بورڈ کا اجلاس چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاھ کی سربراہی میں ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقی و منصوبابندی سینئر ممبر بورڈ آف روینیو سیکریٹری سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کوآرڈینیشن اور متعلقہ محکموں کے سیکریٹریز شرکت کریں گے اجلاس میں سندھ پولیس کے 17 گریڈ کے ڈی ایس پیز کو 18 گریڈ میں ترقیاں دیکر ایس پی کا عہدہ دینے کی منظوری دی جائے گی۔ دیگر 12 محکموں کے 17 گریڈ کے افسران کو 18 گریڈ اور 18 گریڈ کے افسران کو 19 گریڈ میں ترقیاں دینے کی بھی۔ منظوری دی جائے گی۔ زراعت اطلاعات پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ اسکول تعلیم ثقافت و سیاحت داخلہ بہبود آبادی اسٹیوٹا قانون ترقی و منصوبہ بندی قانون بلدیات سمیت 13 محکموں کے افسران کو اگلا عہدہ دیا جائے گا۔ تمام ملازمین کو سینارٹی کی بنیاد پر ترقیاں دی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں