کراچی، سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے،وزیراعلیٰ سندھ نے منظوری دیدی

بدھ 26 ستمبر 2018 18:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2018ء) سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے،وزیراعلیٰ سندھ نے منظوری دے دی۔زرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے ایس ایس پیز لیول پر تبدیلی کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق ایس ایس پی رخسار کو کہاوڑ نوشہروفیروز، پرویز عمرانی ٹھٹہ،عابد حسین قائمخانی سانگھڑ، پیرفرید سٹی کراچی، تنویرتنیو حیدرآباد، سمیع اللہ سومرو خیرپور، مرتضیٰ بھٹو شکارپور، مسعود بنگش کشمور، عمرطفیل میرپورخاص، کامران نواز پنجوتا جامشورو، طارق ولایت لاڑکانہ، امدادشاہ سجاول، حسن سردار پی ٹی سی شہدادپور، نثار چنا ایس سی ٹی سی سکرنڈ، عابدبلوچ جیکب آباد، خالد مصطفا کورائی دادو، ، امجد شیخ سکھر، آفتاب نظامانی قمبر، شاجہان ٹنڈو الھیار، الطاف لغاری مٹیاری، غلام سرور ابڑو ٹنڈو محمد ، منیر شیخ کورنگی، عمران قریشی کراچی ایسٹ، عرفان بلوچ کراچی ویسٹ،عرفان سمو کراچی سائوتھ اور بشیراحمد بروہی کا تبادلہ بدین میں کردیا گیا ہے۔

#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں