کے ایم سی محکمہ ویلفیئر پنشن کے عملے کی نااہلی کے باعث 30لاکھ کے تیار شدہ چیکس ریٹائر ملازمین کو نہ ملنے پر زائد المدت ہو گئے

بدھ 26 ستمبر 2018 18:33

ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء)سجن یونین (سی بی ای)کے ایم سی کے مرکزی صدر سید ذوالفقار شاہ نے کہا ہے کہ کے ایم سی فنانس کے محکمہ ویلفیئر پنشن کے عملے کی نا اہلی کے باعث 30لاکھ کے تیار شدہ چیکس زائد المعیاد ہونے پر ختم ہو گئے لیکن ریٹائر ملازمین کو جاری نہیں کیے گئے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے تین ریٹائر ملازمین افتخار مسیح ،سید افسر شاہ اور کنیز بی بی زوجہ یونس سے اپنے دفتر میں ہونے والی ملاقات کے بعد میڈیا کو جاری بیان میں کیا۔

تینوںریٹائر ملازمین نے انہیں بتایا کہ روزانہ دفتر کے چکر کاٹ کاٹ کر تھک گئے ہیں اور ان کے تیار چیکس انہیں نہیںدیئے گئے اور وہ چیک زائد المعیاد ہونے کے باعث منسوخ کر دیئے گئے اوردیگر ملازمین کے چیکس بھی ان میں شامل ہیں جنکی کل مالیت 30لاکھ روپے بنتی ہے ،ریٹائر ملازمین نے ان سے درخواست کی کہ اس سلسلے میں ذمہ داروں کے تعین کے لیے انکوائری کروائی جائے تاکہ ریٹائر ،فیملی اور بزرگ پنشنرز کو تنگ کرنے والے ملازمین وافسران کا یقین کیا جاسکے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں